2025-10-20@11:53:38 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«لوہا پاڑ»:
ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت سے متعلق کیس میں حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمے میں سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض وارنٹ منسوخی کی منظوری دی۔ عدالت نے حکیم شہزاد کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 28 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ ڈرگ کورٹ انسپکٹر نے ان کے خلاف استغاثہ...
شاہین عتیق: چئیرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے غیر قانونی ادویات کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے حکیم شہزاد عرف "لوہا پاڑ" کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی دوبارہ جاری کر دیے گئے ہیں۔ عدالت نے اس کیس میں شریک ملزم اور حکیم شہزاد کے بیٹے نصیب الرحمان کے ضامن کی طرف سے جعلی مچلکے جمع کرانے پر سخت نوٹس لیا اور ضامن کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے کیس کی سماعت کے دوران نصیب الرحمان عدالت میں موجود تھے جبکہ حکیم شہزاد غیر حاضر رہے۔...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء ) ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس حوالے سے چونیاں میں ڈرگ کورٹ لاہور نے غیرقانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکیم شہزاد کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو ایوارڈ دیتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو کس بنیاد پر میڈل سے نوازا ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ ’پاکستان میں تمغے اور میڈل ایسے بانٹے جانے لگے ہیں جیسے ونڈی دی چیز ہو (بانٹنے والی کوئی چیز)‘۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ گورنر KPK فیصل کریم کنڈی نے میریٹ ہوٹل اسلام...
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے فیسبک پر بچے کی ولادت کے بعد نومود کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے ساتھ اجنبی لڑکا کون؟ حکیم شہزاد نے سب بتا دیا حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دانیہ شاہ کے ہمراہ بھی بچے کی پیدائش کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ لوگوں سے کہتے دکھائی دیے کہ انہیں شاباشی دی جائے، کیوں کہ انہوں نے اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے، جبکہ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاباشی تو انہیں دی جانی چاہیے، کارنامہ انہوں نے سر انجام دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ مارچ میں دانیہ...
لودھراں(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار شدید حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کار میں اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کی ٹکر موٹر سائیکل سے ہوگئی۔ رپورٹ میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا کہ ٹکر ان کی گاڑی نے نہیں بلکہ موٹر سائیکل نے ماری جو کہ تیز رفتاری سے غلط سائیڈ سے آ رہی تھی۔ ان کے مطابق حادثہ 4 مارچ کو لودھراں کے قریب پیش آیا، جس سے ان...