لودھراں(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار شدید حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کار میں اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کی ٹکر موٹر سائیکل سے ہوگئی۔

رپورٹ میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا کہ ٹکر ان کی گاڑی نے نہیں بلکہ موٹر سائیکل نے ماری جو کہ تیز رفتاری سے غلط سائیڈ سے آ رہی تھی۔

ان کے مطابق حادثہ 4 مارچ کو لودھراں کے قریب پیش آیا، جس سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں بھی سر پر چوٹ لگی، جس سے وہ بیہوش ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے جب کہ کار میں ان کے کیمرامین اور دوسرے ملازم بھی سوار تھے، ان کی اہلیہ دانیہ شاہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

ان کے مطابق موٹر سائیکل سوار غلط سائیڈ سے تیز رفتاری سے آئے اور ان کی کار سے ٹکرا گئے، موٹر سائیکل پر میاں اور بیوی سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد زخمیوں کو ان کے ملازمین نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کچھ گھنٹوں بعد مرد جاں بحق ہوگیا جب کہ خاتون کی صحت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موٹر سائیکل اتنی تیزی سے ان کی گاڑی سے ٹکرائی کہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں بھی سر پر چوٹ لگی، تاحال وہ ذہنی طور پر مکمل صحت یاب نہیں۔

انہوں نے نشے میں گاڑی چلانے جیسے الزامات بھی مسترد کیے اور دعویٰ کیا کہ ان کی کار ڈرائیور چلا رہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد ان کی زندگی میں آنے والے حادثات اور واقعات کا شادی سے کوئی تعلق نہیں اور اگر ایسا کوئی تعلق ہے تو بھی انہیں کوئی پریشانی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دانیہ شاہ خیریت سے ہیں اور وہ مرجانے والے شخص کے بچوں اور اہل خانہ کی کفالت کے اخراجات برداشت کریں گے۔

ان کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار کو تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دانیہ شاہ سے جولائی 2024 میں شادی کی تھی، اس سے قبل دانیہ شاہ نے معروف مرحوم اسکالر عامر لیاقت سے فروری 2022 میں 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔

عامر لیاقت جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے، ان کی وفات کے دو سال بعد انہوں نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے شادی کی تھی۔
مزیدپڑھیں:سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئےاہم خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل ان کی گاڑی کی گاڑی کو دانیہ شاہ انہوں نے کیا کہ کی کار اور ان

پڑھیں:

جرمنی میں ٹرین حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

BERLIN:

جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل خطرناک حادثے کا شکار ہوئی اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن میڈیا نے بتایا کہ جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل پٹڑی سے اتر گئی۔

اسٹرٹگارٹ کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد حادثے میں زخمی ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، حادثے میں دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر ریل سگمارینگین اور اولم کے درمیان 90 کلومیٹر روٹ پر رواں دواں تھی۔

جرمن چانسلر فیڈرک میرز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہلاکتوں پر صدمہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزرائے داخلہ اور ٹرانسپورٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے اور تمام درکار تعاون کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ، گاڑی تباہ
  • سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ، گاڑی تباہ
  • حریت رہنماء مولانا حکیم عبدالرشید کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • بہادر مگر تنہا!
  • چکوال موٹروے  افسوسناک بس حادثہ، سکائی ویز کمپنی کے ڈرائیور، مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج
  • جرمنی میں ٹرین حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • ڈرائیور کی غفلت، اسلام آباد سے لاہور جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق، 24 زخمی
  • موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  • کراچی، نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • سعودی عرب ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی