2025-06-09@08:19:56 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«نیشنل کرکٹ اکیڈمی»:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میرا سب سے بڑا مقصد اور ٹارگیٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اس مقام پر لانا ہے جو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جسے دنیا ایک بہترین سسٹم کے طور پر تسلیم کرے، ہم دوسروں کی نقل نہ کریں بلکہ لوگ ہماری تقلید کریں۔ عاقب جاوید نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں وہاب ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے مختصر مدت اور طویل مدت کے منصوبوں پر تففصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کوچ بنتے ہیں تو پھر آپ کو کھلاڑیوں کو عزت دینی ہوتی ہے یہ نہیں کہ آپ کسی کھلاڑی سے یہ توقع کریں کہ وہ آپ جیسا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی ووٹنگ اکیڈمی میں ’ایکسپریس ‘ کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کو بھی شامل کر لیا۔23 رکنی اکیڈمی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر دوسری پاکستانی ہیں۔ ایوارڈ کے لیے ہر ماہ کے پہلے سے آخری دن تک کی کارکردگی کی بنیاد پر 3،3 مرد اور خواتین کرکٹرزکو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔ ان کو آزاد آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین ووٹ دیتے ہیں۔ووٹنگ اکیڈمی میں کرکٹ سے وابستہ نمایاں شخصیات بشمول معروف صحافی، سابق کھلاڑی، نشریاتی ماہرین اور آئی سی سی ہال آف فیم کے ارکان شامل ہیں۔ ووٹنگ اکیڈمی اپنے ووٹ ای میل کے ذریعے جمع کراتی ہے ، ووٹنگ...
راولپنڈی: نوجوانوں میں کرکٹ کے فروغ اور مفت تربیت کی فراہمی کے لیے قائم کی جانے والی “سکلز کرکٹ اکیڈمی، گوجرخان کے اغراض و مقاصد اور سہولیات پر روشنی ڈالنے کے لیے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلرز شعیب اختر اور سہیل تنویر سے چیئرمین اکیڈمی راجہ ہارون حفیظ اور چیئرمین اوورسیز کمیونٹی سید شجر عباس کی اہم ملاقات۔ اس ملاقات میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ویژن اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ترتیب دی گئی فری کوچنگ اور ٹریننگ اسکیمز پر تفصیلی بریفنگ بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران شعیب اختر اور سہیل تنویر نے اکیڈمی کے قیام کو ایک انقلابی اور قابل ستائش قدم قرار دیا۔ دونوں اسٹار کھلاڑیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نوعیت کے...
گوجر خان: چیئرمین اوورسیز کمیونٹی سید شجر عباس نے کہا ہے کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ، کرکٹ کا سامان بھی مفت مہیا کیا جائے گا۔۔چیئرمین سکلز کرکٹ اکیڈمی راجہ ہارون حفیظ کی طرف سے گوجر خان میں اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔۔اس اکیڈمی سے گوجر خان کے نوجوانوں کو جدید کرکٹ سیکھنے کو ملے گی۔۔اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں نوجوانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریگی۔۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکلز کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔اوورسیز پاکستانیوں...
نیشنل ٹی 20 کپ: ہمایوں الطاف ملتان ریجن ٹیم میں منتخب، محمد صداقت ریزرو کھلاڑی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لودھراں : نیشنل ٹی 20کپ کے لئے ملتان ریجن کی ٹیم میں ترین کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی ہمایوں الطاف کو سلیکٹ کر لیا گیا ہے جبکہ محمد صداقت کی بھی بطور ریزرو کھلاڑی سلیکشن ہوئی ہے۔ترین کرکٹ اکیڈمی کے اونر علی ترین اور اکیڈمی انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ہمایوں الطاف اور محمد صداقت نے اکیڈمی میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر علی خان ترین اور ترین کرکٹ اکیڈمی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ...
لاہور(نیوزڈیسک)ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہوگئے ۔ عاقب جاوید کو قومی کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر بنائے جانے کا امکان، ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید کی جگہ قومی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، عاقب جاوید کو ندیم خان کی جگہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر بنانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید قومی کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ عاقب جاوید کا عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ ختم ہو گیا ہے، نومبر میں عاقب کو وائٹ بال اور...
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )اڈانی اسپورٹس لائن نے 21جنوری سے 29 جنوری 2025 تک دبئی کے وژن کرکٹ سینٹر میں لٹل جائنٹس اسکول ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن منعقد کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے ٹاپ اسکولوں کی8باصلاحیت ٹیموں نے ایک دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا مقصد ابھرتے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔ اڈانی اسپورٹس لائن کے نچلی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق اس ایونٹ نے میدان میں مسابقتی کھیل اور یادگار لمحات پیش کیے۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا مقابلے گروپ اور ناک آئوٹ فارمیٹ کی...
لاہور: چھ روزہ پی سی بی لیول-2کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا ۔ زرائع کے مطابق 30شرکا گہری کوچنگ کی تعلیم، مہارت کی تشخیص، تھیوری ٹیسٹ، ویڈیو تجزیہ ٹیسٹ اور ون آن ون اسیسمنٹ سمیت مختلف ٹیسٹوں سے گزرے۔پی سی بی لیول-2 کوچنگ کورس میں ان کورس اور پوسٹ کورس دونوں طرح کی ٹیسٹنگ شامل ہیں۔ شرکا کو کورس کے بعد مختلف اسائنمنٹس دیے گئے ہیں، جنہیں کورس کے اختتام کے چھ ماہ کے اندر جمع کرانا ضروری ہے۔ کامیاب امیدواروں کو لیول 2کوچنگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹرز میں اظہر علی ، بلاول بھٹی ، نوید لطیف ، شاداب خان ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ اس چھ روزہ کورس میں حصہ لے...