نیشنل ٹی 20 کپ: ہمایوں الطاف ملتان ریجن ٹیم میں منتخب، محمد صداقت ریزرو کھلاڑی شامل
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
نیشنل ٹی 20 کپ: ہمایوں الطاف ملتان ریجن ٹیم میں منتخب، محمد صداقت ریزرو کھلاڑی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
لودھراں : نیشنل ٹی 20کپ کے لئے ملتان ریجن کی ٹیم میں ترین کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی ہمایوں الطاف کو سلیکٹ کر لیا گیا ہے جبکہ محمد صداقت کی بھی بطور ریزرو کھلاڑی سلیکشن ہوئی ہے۔
ترین کرکٹ اکیڈمی کے اونر علی ترین اور اکیڈمی انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ہمایوں الطاف اور محمد صداقت نے اکیڈمی میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر علی خان ترین اور ترین کرکٹ اکیڈمی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ میں بہترین پرفارمینس دیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہمایوں الطاف نیشنل ٹی
پڑھیں:
نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی:نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔