سکلز کرکٹ اکیڈمی کا قیا م خوش آئند ، ہرممکن تعاون کرینگے ، شعیب اختر ،سہیل تنویر
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
راولپنڈی: نوجوانوں میں کرکٹ کے فروغ اور مفت تربیت کی فراہمی کے لیے قائم کی جانے والی “سکلز کرکٹ اکیڈمی، گوجرخان کے اغراض و مقاصد اور سہولیات پر روشنی ڈالنے کے لیے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلرز شعیب اختر اور سہیل تنویر سے چیئرمین اکیڈمی راجہ ہارون حفیظ اور چیئرمین اوورسیز کمیونٹی سید شجر عباس کی اہم ملاقات۔ اس ملاقات میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ویژن اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ترتیب دی گئی فری کوچنگ اور ٹریننگ اسکیمز پر تفصیلی بریفنگ بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران شعیب اختر اور سہیل تنویر نے اکیڈمی کے قیام کو ایک انقلابی اور قابل ستائش قدم قرار دیا۔ دونوں اسٹار کھلاڑیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نوعیت کے اقدامات نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے، ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور قومی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔شعیب اختر اور سہیل تنویر نے نہ صرف سکلز کرکٹ اکیڈمی کے وژن کو سراہا بلکہ اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس منصوبے کے ساتھ کھڑے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔یاد رہے کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی گوجرخان کا مقصد علاقے کے باصلاحیت نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ یہ اکیڈمی نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنے گی بلکہ نوجوان نسل کو مثبت سمت میں گامزن کرنے میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہو گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سہیل تنویر کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر سینیٹ الیکشن لڑا۔
ان کا کہنا ہے کہ سوات سانحہ ہوا لیکن کے پی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی اقدامات کرنا ہوں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کو مل کر 11 نشستوں کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نوجوانوں کے لیے درست سمت کا تعین کرنا ہے، چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی پہچان انتہا پسندی سے نہیں کھیلوں اور سیاحت سے ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا سافٹ امیج نوجوانوں کی رہنمائی سے ہی اجاگر کیا جا سکتا ہے، نجی تنظیموں کی جانب سے نوجوانوں کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمیں عسکریت پسندی کا مقابلہ نوجوانوں اور سافٹ امیج سے کرنا ہے۔ ہمیں فیک نیوز کا خاتمہ کرنا ہے، ہمارے معاشرے پر فیک نیوز کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔