ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی، عاقب جاوید کو بھی فارغ کرنے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہوگئے ۔ عاقب جاوید کو قومی کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر بنائے جانے کا امکان، ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید کی جگہ قومی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، عاقب جاوید کو ندیم خان کی جگہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر بنانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید قومی کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
عاقب جاوید کا عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ ختم ہو گیا ہے، نومبر میں عاقب کو وائٹ بال اور دسمبر میں ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے سفر کے اختتام کے ساتھ ہی عاقب جاوید کے عہدے کی معیاد بھی ختم ہو گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید کو قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی فارغ کر دیا جائے گا، دیگر سلیکٹرز کے لیے بھی عہدے بچانا مشکل ہوں گے۔
مراکشی بادشاہ کی اپنے شہریوں کو عید الاضحیٰ پر قربانی نہ کرنے کی اپیل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عاقب جاوید کو ذرائع کا
پڑھیں:
آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کیا، پاکستان کی ایونٹ سے دستبرداری کی دھمکی برقرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے مقرر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ میچ ریفری کی تبدیلی ممکن نہیں، اس حوالے سے پی سی بی کی درخواست پر مزید غور بھی نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع میں میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا، اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی کوئی بنیاد موجود نہیں۔
ذرائع نے بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد پی سی بی نے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا ہے اور امکان ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج ہی حکومت کے اعلیٰ حکام سے مشاورت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے قریبی حلقے اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ حکومتی سطح پر مشاورت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے اگلے چند گھنٹوں میں اپنا مؤقف دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کرسکتی ہے، جس سے ایونٹ پر براہِ راست اثرات مرتب ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے اور گزشتہ رات پی سی بی کو اس بارے میں اطلاع دے دی گئی تھی۔ پاکستان نے “ہینڈ شیک تنازع” کے تناظر میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کی باقاعدہ درخواست کی تھی، تاہم عالمی ادارے نے اس مطالبے پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا۔