2025-05-23@13:30:32 GMT
تلاش کی گنتی: 19440

«وزرات خارجہ»:

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہونے کی خبر سنادی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس، یوکرین کے درمیان قیدیوں کا ایک بڑا تبادلہ ابھی مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا بیان گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین مذاکرات کے بعد سامنے آیا تھا، جس...
    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی ممکنہ ڈینگی وبا سے نمٹنے کے لئے سخت انتظامی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی ہدایت پر ڈینگی کیخلاف اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مختار بھرتھ کی نے مراسلے میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں ڈی ایچ او، سی ڈی اے، اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی مائیکرو پلان اور سرویلنس شیڈول جمع کروانے کی بھی ہدایت درج ہیں۔ مزید برآں متعلقہ حکام کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلیے پیشگی مربوط اقدامات کو یقینی بنانے کا بھی کہا گیا۔ڈاکٹر مختار بھرتھ کا...
    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملک کی داخلہ اور خارجی سکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں بارے آگاہ کیا، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ بارے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کیلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش رفت پر اہم اپڈیٹس شیئر کیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد اور بائنانس کے بانی کے دورہ اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق بھی آگاہ...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
    فائل فوٹو۔ پراونشمل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے۔ پشاور سے پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو ناخوشگوار واقعات سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
    سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں صوبوں کی طرف بجلی واجبات قومی مالیاتی ایوارڈ سے کاٹنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سی سی آئی نے مالیاتی کمیشن سے صوبوں کے بجلی بقایاجات کٹوتی کی منظوری دی، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن نے صوبوں کے ساتھ اس کا طریقہ کار بنا لیا ہے، اس مد میں صوبوں سے161 ارب روپے کی وصولی کرنی ہے، صوبوں نے31 مارچ تک 161 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ سندھ نے 68 ارب روپے، پنجاب نے 42 ارب روپے ادا کرنے ہیں، بلوچستان نے41 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 10 ارب روپے ادا کرنے...
    فلیڈ مارشل عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے، نوجوان نسل کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کے سلسلے میں جنرل ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس ہوا۔اس موقع پرفیلڈ مارشل عاصم منیرنے پاکستان کرپٹو کونسل  کے سی ای او بلال بن ثاقب کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں ملکی معیشت کوجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور باک چین ٹیکنالوجی میں مہارت دلانے کی ضرورت پرزور دیاگیا۔سی ای او پاکستان کرپٹوکونسل نے ادارے  کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق فیلڈ مارشل کو تفصیلات پیش کیں۔ملاقات...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے امریکی حکومت کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں  ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کے تحت اس کی سند کو ختم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس ادارے کو نئے بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے مؤثر طور پر روک دیا گیا ہے۔جمعہ کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلیمی تعاون باہمی مفاد پر مبنی ہے، چین نے ہمیشہ تعلیمی تعاون کو سیاسی بنانے کی مخالفت کی ہے، امریکی اقدامات صرف امریکہ کی اپنی ساکھ اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔ چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات...
    بیجنگ :چین کے شی زانگ خود اختیار  علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا  لوگو  باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا۔ لوگو  عدد “60” کی شکل کا ہے جو چین کے قومی پرچم یعنی پانچ ستارے والے سرخ پرچم اور گلسنگ پھول کی پتیوں  پر مشتمل ہے۔ قومی پرچم  شی زانگ کی مادر وطن کی جانب دیکھ بھال  کی علامت ہے، جس کی بدولت شی زانگ میں  گزشتہ 60 سالوں میں شاندار  گلسنگ پھول کھلے رہتے ہیں۔ شی زانگ بلٹ ٹرین، جدید نئے دیہی علاقے، ونڈ پاور جنریشن، برف پوش پہاڑ اور تبتی انٹلوپ گزشتہ 60 سالوں میں شی زانگ میں سوشلسٹ جدیدکاری کی نتیجہ خیز کامیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ Post Views: 5
    پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے معاشی اہداف مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحات میں بھی مثبت پیش رفت کی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم یف)نے اعتراف کیا ہے کہ ای ایف ایف پروگرام کے لیے پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے اور ایگزیکٹیو بورڈ نے ریویو کے بعد 9 مئی کو پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی ، جس کے بعد فنڈ پاکستان کے مرکزی بینک کو منتقل کیا گیا ہے، تاہم حکومت بجٹ سپورٹ کے لیے اس فنڈ سے استفادہ نہیں کرسکتی۔آئی...
    آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے جس کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے تاہم شام یا رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع...
    ---فائل فوٹو پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بےبنیاد اور اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، عالمی برداری بھارت کے نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات اور رویے کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹےالزامات اور عسکری دعوے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پارٹنر ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ...
    ---فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیرِاعظم نے مجھ سے وفد لیکر دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کرنے کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ ملاقات میں بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کےلیے قائم حکومتی وفد کے دوروں سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ حکومتی وفد کے مختلف دوروں میں پاکستان کے بیانیے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، مصدق ملک اور شیری رحمان موجود تھے۔
    —فائل فوٹو وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان بنگلادیش سیرز میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈفورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی 25 مئی کو آمد، سیریز 28 سے شروعکراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین... وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں۔بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورہ پر پہنچے گی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں آج رات  سے بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ، جس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کےلیے قائم حکومتی وفد کے دوروں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد کے مختلف دوروں میں پاکستان کے بیانیے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، رانا ثناء اللّٰہ اور مصدق ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے جذبہ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، خضدار بس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین کا حوصلہ اور جذبہ قابل دید ہے، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں ملائیں گے اور ہر صورت امن قائم کریں گے، بھارت کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب وہ سافٹ ٹارگٹ پر اتر آیا ہے، فتنہ الہندوستان کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، مودی...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او مشرقی بحیرہ روم کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی سے ملاقات جس میں علاقائی سطح پر صحت کی ترجیحات، چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان ڈبلیو ایچ او کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں فریقین کا صحت کے شعبے کو  جدید خطوط استوار کرنے کیلیے قریبی شراکت داری کو وسعت دینے پر اور مؤثر ریگولیٹری فریم ورک، ٹیلی میڈیسن، مصنوعی ذہانت اور دیگر نئی ٹیکنالوجی کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملاقات کا مقصد عوام کو بہتر، مؤثر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو...
    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی ہزیمت کے اثرات اب مقامی سطح پر مایوسی کے اظہار کی صورت میں نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں، ایک ایسے وقت میں کہ جب اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں مایوسی کی عالم میں ان اشیا کو ہدف بنایا جارہا ہے جن کا نام پاکستان سے جڑا ہے۔ پہلے حیدرآباد دکن میں واقع معروف کراچی بیکری پر توڑ پھوڑ کی گئی اور اس کے مالک سے دکان کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کے انڈیا میں بات اب مٹھائیوں تک پہنچ گئی ہے جہاں ریاست راجستھان میں حلوائیوں نے لفظ ’پاک‘ والی مٹھائیوں...
    ---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازاآرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کےلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش...
    ویب ڈیسک : فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی، جس کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا اور بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا تھا۔بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو عالمی سطح پر کرپٹو اور بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی...
    پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ملک ابرارحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فاطمہ جنا ح ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ ”قانون سے آگاہی اور ایجوکیشن فار آل“ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹرملک ابرارحسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کو سکول میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں تعلیم دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ گزشتہ روزفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ال ولایت ارگنائزیشن کے تعاون سےمنعقدہ آگاہی سیمینار میں ڈاکٹر...
    وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہاکہ خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، فتنہ الہندوستان نے امن سبوتاژ کیا ۔ واضح رہے کہ...
     ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بےبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دئیے۔  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔  دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ...
    اسحاق کھوڑو کی زیرو ٹالرنس پالیسی بے سود ثابت ، انسپکٹر عابد شاہ خطیر رقم وصول کرنے کے لیے آزاد ، ذرائع بلاک 13D 3 پلاٹ نمبر B3/4 NK ریزیڈنسی کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں تعمیر،قوانین نظر انداز ہنگامی اخراج اور فائر فائٹگ سسٹم کی سنگین خلاف ورزیاں ، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے کراچی کے علاقے گلشن اقبال اسکیم 24 میں جاری خلاف ضابطہ تعمیرات ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سوالیہ نشان ہے ،بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ دے رہے ہیں ،جرآت سروے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے...
    اگر پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ہمارے ورکرز آج بھی جیلوں میں ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی تحریک انصاف اس کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ہمارے ورکرز آج بھی جیلوں میں ہیں۔ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو عمران خان اس کے لیے تیار ہیں، لیکن ہماری تحریک جاری ہے اور جلد ہم اپنی پارٹی کے بانی کو رہا کرائیں گے۔ کارکنوں...
    مسجد الاقصیٰ کے احاطے میںیہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی نگرانی میںدھاوا بولا اور ہلڑبازی کی نابلس میںحضرت یوسف علیہ السلام کے مقام و مزار پر یہودی آبادکاروں نے قبضہ کر کے گاڑی کو آگ لگا دی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں شدت آگئی۔خبرایجنسی کے مطابق مسلمان کے مقدس ترین مقام مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے دھاوا بولا اور ہلڑبازی کی۔ مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں یہودی آبادکار اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں داخل ہوئے۔مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مقدس قبرستان پر بھی یہودی آباد کاروں نے حملہ کیا جب کہ نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مقام و مزار پر یہودی آبادکاروں نے قبضہ کر کے گاڑی کو آگ لگا دی۔نابلس...
    ویب ڈیسک:  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے تنخواہ دار طبقے، جائیداد، مشروبات اور برآمدی شعبے کو خاطر خواہ ریلیف دینے سے پس و پیش کے بعد، دورے پر آئی ہوئی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے جاری مذاکرات کا نچوڑ یہ ہےکہ آئی ایم ایف نے وفاقی محاصل ادارے کے ٹیکس وصولی کے ہدف کو حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کر دیا ہے۔   بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم آج اپنا دورہ مکمل کرے گی۔ صرف دفاعی بجٹ کو استثنیٰ حاصل ہوگا، کیونکہ اسلام آباد نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔  برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    وزیر...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، گزشتہ ہفتے بجٹ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ اور ایم کیوایم سے تجاویز مانگیں ، حکومت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم تکبیر پراسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا اعلان  کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں 28مئی کو بند ہوں گی،28مئی یوم تکبیر کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعطیل ہوگی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایسٹ اور ویسٹ کی عدالتیں بھی 28مئی کو بند رہیں گی،قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مزید :
    تصویر بشکریہ جیو نیوز خضدار حملے میں شدید زخمی ہونے والا حیدر علاج کے دوران شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شہداء میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے لیے بھارت اپنی پراکسیز استعمال کر رہا ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پانچ جون سے یکم اگست 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، تعلیمی اداروں میں یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ تعلیمی ادارے چار اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔  وفاقی تعلیمی اداروں میں 26 مئی 2025 سے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، دن میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث اوقات کار صبح ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک محدود کر دیے گئے ہیں۔  فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں اور اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    بھارت اوراسرائیل کے تعلقات ایک ایسے سفرکی کہانی ہے جوسردمہری اورنظریاتی تضادات سے شروع ہوکراب ایک سٹریٹجک اتحادمیں بدل چکاہے جہاں کبھی بھارت فلسطینیوں کے حق میں کھڑاتھا،وہیں آج اسرائیل نہ صرف بھارت کاقریبی اتحادی بن چکاہے بلکہ متعصب مسلمان دشمن بی جے پی کے درندوں کوغزہ میں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے بھیجناہندودھرم کی خدمت سمجھ رہاہے اور کئی سو ہندوآج اسرائیلی فوج کے تحت یہ ظلم کررہے ہیں۔ جواہرلعل نہرواوران کی کانگریس پارٹی عرب قوم پرستی اورفلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کے حامی تھے۔وہ فلسطینیوں کے حقوق کونظراندازکرنے پر اسرائیل کے قیام کے مخالف تھے۔بھارت نے آزادی کے فوراً بعد ہی فلسطینی عوام کی حمایت کااعلان کیا۔نہرواور ان کی کانگریس پارٹی نے اسرائیل کے قیام کوایک’’نوآبادیاتی منصوبہ‘‘...
     یہ چند سال پہلے کی بات ہے، ابھی افغانستان پر طا لبان حکومت کا اقتدار شروع نہیں ہوا تھا، اشرف غنی حکومت چل رہی تھی۔ پاکستان سے صحافیوں کا ایک وفد افغانستان گیا ہوا تھا۔ کابل میں ایک افغان میڈیا ہاؤس اور پاکستانی صحافیوں کے درمیان انٹرایکشن پروگرام چل رہا تھا جس کے تحت افغان صحافی پاکستان آئے اور اگلے سال ہم لوگ کابل گئے۔ مجھے یاد ہے کہ اسی دورے میں ہوٹل انٹر کانٹی نینٹل میں ہمیں ٹھہرایا گیا۔ وہاں چیک اِن کے بعد فوری طور پر سب پاکستانیوں کو اکٹھا کرکے ہوٹل کے سیکیورٹی ایکسپرٹ ایک گورے نے ہمیں سیکیورٹی بریفنگ دی۔ وہ شاید کوئی کمانڈو وغیرہ تھا۔ اس نے بہت سی ہدایات جاری کیں، جیسے کمرے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے،بھارت نے ہمیشہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفرنے کہاکہ بھارت پاکستان کو آبی طور پر اپنے زیراثر رکھنا چاہتا ہے،پاکستان میں پانی کا بحران پیداہورہا ہے،پانی بحران کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ہے ،پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے،بھارت نے ابتدا سے ہی  پاکستان کو پانی کے معاملے پر پریشان رکھا، بھارت نے ہمیشہ پانی کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) چائے (پتی ) کی مجموعی ملکی درآمدا ت میں اپریل 2025 کے دوران 0.69 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 14.4 ارب روپے رہی جبکہ اپریل 2025 میں درآمدات کا حجم 14.5 ارب روپے تھا ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران چائے کی پتی کی درآمدات میں 0.1 ارب روپے یعنی 0.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
     اشرف خان: عوام کی سنی گئی،نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو  ریلیف کی اُمیدیں بڑھنے لگی ، حکومت قابلِ ٹیکس سالانہ آمدنی کی حد کو 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ تجویز منظور کر لی گئی تو یکم جولائی 2025 سے سالانہ 10 لاکھ روپے آمدن تک ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جائے گی یعنی تنخواہ دار طبقہ اس حد تک مکمل ٹیکس استثنیٰ حاصل کرے گا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ سے زائد آمدنی پر ہی ٹیکس لاگو ہوگا اور اس سے لاکھوں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے دائر اعتراض شدہ درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس خالد اسحاق نے شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، جس پر عدالت کے رجسٹرار آفس نے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے اعتراض عائد کیا تھا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ جلد آفس کے اعتراضات دور کر دیں گے۔ شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے احتجاج ناکام ہونے کی اندرونی وجہ بے نقاب کردی عدالت...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جید علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ہر سال سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کی تعداد دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہوتی ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ اس سال پرائیویٹ حج کی سہولت حاصل کرنے والے 67000 ہزار حجاج کو روکے جانے کا امکان ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما جامع خیرالمدارس کے مہتمم علامہ قاری محمد حنیف جالندھری، سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی، سینٹر رانا محمود الحسن، جمعیت اہلحدیث کے علامہ عنائت اللہ رحمانی اور کاروان سمیع اللہ مدنی کے ڈائریکٹر قاری امان اللہ مدنی سمیت دیگر علما نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ...
    محمدخورشیدرحمانی: پنجاب میں دنگے، احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے رائٹ مینجمنٹ فورس کو متحرک کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آر ایم پی کے مراسلے کے مطابق نئی بھرتی ہونے والے 2 ہزار 475 کانسٹیبلز جنہوں نے بنیادی کورس مکمل کر لیا ہے انہیں اب 7 ہفتوں کی خصوصی ٹریننگ کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی تک تمام ڈی پی اوز منتخب جوانوں کو ٹریننگ سینٹرز میں رپورٹ کروائیں اور اگر متبادل اہلکار بھیجے جائیں تو مکمل کرائٹیریا کا خیال رکھا جائے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   رائٹ مینجمنٹ کورس کے دوران اہلکاروں کو پرتشدد ہجوم سے نمٹنے...
    خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا طالب علم حیدر زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبعلم حیدر منگل کو خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شدید ہوا تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم حیدر کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شہدا میں 4 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ...
    پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا کریڈٹ امریکا کی شمولیت اور معاونت کو جاتا ہے، اور اب دونوں ممالک کے دیرینہ تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع سامنے آیا ہے۔ ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اگرچہ ماضی میں کئی بار یہ تنازعات حل نہیں ہو سکے، لیکن اب امید کی ایک نئی کرن نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک سنہری موقع...
    میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ گودی میڈیا کا فریب کاری اور جھوٹ میں کوئی ثانی نہیں، یہ بات دنیا نے بھی تسلیم کر لی ہے۔ ہم کسی دکھاوے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اللہ کی نصرت و تائید ہو تو...
    اسلام آباد: عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آرڈر لکھواتے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔ ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں ۔ کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی  کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے  خلاف سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد  کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف کیس میں سماعت کے لیے بننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا ڈویژن بینچ بھی ٹوٹ گیا ۔ بینچ میں شامل جسٹس انعام امین منہاس ماضی میں پٹیشنر کے وکیل رہ چکے ہیں، جس پر انہوں نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کرنا تھی ۔ تازہ صورت حال کے پیش نظر 2...
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور موثر شراکت دار ہے،پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنا گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا...
    واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ 2025 کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی تاحال اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، حالانکہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔ مارکو روبیو نے یہ بات ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا، “میرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔” واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے۔ ان معاہدوں کو “ابراہیم اکورڈز” کہا جاتا ہے۔ سعودی عرب نے...
    چکوال: فوڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2100 کلو مضر صحت گوشت تلف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز چکوال (آئی پی ایس) فوڈ اتھارٹی چکوال نے موٹر وے پولیس کی مدد سے نیلہ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2100 کلو باسی اور بدبودار گوشت برآمد کر لیا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی دو گاڑیوں کے خلاف کی گئی جن میں مضر صحت گوشت چھپا کر لے جایا جا رہا تھا۔ ویٹنری ڈاکٹر کی جانچ کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 16 لاکھ 8 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے فوری...
    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کراچی کنگز کے باہر ہونے کے بعد نائب کپتان حسن علی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن کچھ اہم لمحات میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ حسن علی نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کے لیے آئے تو اس کے مطابق اچھا اسکور بنایا، لیکن پاور پلے میں ہم نے وکٹیں کم لیں جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے اس موقع کو دکھ بھرا قرار دیا کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ہماری امید تھی کہ ہم ٹورنامنٹ...
    لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا  ہے اور رواں ماہ کے پہلے  23 دنوں میں مختلف وجوہات پر 12 افراد نے خودکشی  کی ہے۔ ترجمان ایدھی  فاؤنڈیشن کے مطابق مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں ایک خاتون اور  11 مرد شامل ہیں۔ 2 مئی کو برکی کے علاقے پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔  اسی طرح 2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لی۔ علاوہ ازیں 5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر اپنی جان اپنے...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ خطرہ ہیں۔...
    —فائل فوٹو پاکستان نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بےبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیرِ اعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں۔ پاکستان کو پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا جائے گا‘ مودی کی پھر دھمکینئی...
    قیصر کھوکھر : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت پر برس پڑا، بلدیاتی الیکشن کے التواء پر شدید اظہار ناراضگی۔ الیکشن کمیشن نے 29 مئی کو چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو کمیشن کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس نہیں کر سکی۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی میں پڑا ہے۔ ایکٹ پر اسمبلی میں ابھی اجلاس ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمشین کی جانب سے اسمبلی سے جلد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کرانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے...
    سٹی42: شہر  لاہور میں خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مئی 2025 کے پہلے 23 دنوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 12 افراد نے خودکشی کر لی جن میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق خودکشی کے اہم واقعات میں2 مئی، برکی میں  40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار لی۔ 2 مئی کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی، 5 مئی کو  شیرا کوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر جان دے دی، 6 مئی کو ہربنس پورہ  میں 30 سالہ عمر نے سینے میں گولی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکٹر ای الیون میں زمین خردبرد کے معاملے پر نیب تحقیقات کیخلاف کیس میں جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق 2رکنی بنچ نے نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ 28اپریل کو بھی ڈویژن بنچ تبدیل کیاگیاتھا،نیب نے سیکٹر ای الیون زمین خردبرد پر ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے ۔ مزید :
    مودی کے الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز، خطے کے امن کو خطرہ ہے: دفتر خارجہ mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : دفتر خارجہ نے مودی کے الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد سیاسی فائدے کے لیے خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے، اس طرح کے بیانات عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں، یہ بیانات ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فعال شراکت دار...
    بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رات گئے اہم ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف...
    برطانیہ میں قائم غیر سرکاری تنظیم ’ایکشن آن آرمڈ وائلنس‘ (اے او اے وی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان ان ممالک میں ساتویں نمبر پر رہا جہاں دھماکا خیز ہتھیاروں سے شہریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں 248 واقعات کے دوران 790 شہری متاثر ہوئے، جن میں 210 شہری ہلاک ہوئے، یہ اعداد و شمار 2023 کے مقابلے میں شہری ہلاکتوں میں 9 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں، تاہم واقعات کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو 2023 میں 218 تھی۔ رپورٹ کا عنوان ”ایکشن آن آرمڈ وائلنس“ (اے او اے...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے اور پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران سورج کی تپش اس قدر بڑھ گئی ہے کہ سڑکیں تپنے لگی ہیں اور گرم ہواؤں سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دوپہر کے وقت لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے موسم مزید خشک اور ہو سکتا ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا...
    اس سال مزید عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر سکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ 2025 کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی تاحال اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، حالانکہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔ مارکو روبیو نے یہ بات ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا، “میرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔” واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے پاکستان کے معاشی استحکام میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے ، جبکہ ورلڈ بینک شہباز شریف کے اقدامات کا معترف ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرواکنامک سطح پر اصلاحات میں تیزی لائی جائیگی اور عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا۔ ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہء پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معرکہء حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کے درست معاشی سمت پر گامزن ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے گفتگو کرتے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ صدر آصف علی...
    پاکستان نے راجستھان میں حالیہ عوامی خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔ پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق تحریفات، غلط بیانیوں اور اشتعال انگیز بیانات سے بھرے ان ریمارکس کا واضح طور پر تنگ سیاسی فائدے کے لیے علاقائی کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔ وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھمکیوں کا سہارا لینا اور ایک خودمختار ملک...
    اداکارہ ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی کراچی کی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ شبانہ محبت کیلئے امریکا سے پاکستان آکر ڈیرہ ڈالنے والی خاتون اونیجا رابنسن کے حوالے سے وائرل ویڈیوز کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی ہیں۔ اونیجا ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں پاکستان آئی تھیں، اور شبانہ نے ان کے معاملے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ اب اداکارہ ہانیہ عامر کی شبانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے شبانہ کو گلے...
    چین نے امریکا کے مجوزہ جدید میزائل دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی توازن اور اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر اس منصوبے کو ترک کرے، کیونکہ اس سے عالمی سلامتی کے بنیادی اصول مجروح ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر مختص کیے گئے تھے، جو بعد ازاں بڑھا کر 175 ارب ڈالر کر دیے گئے۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 175 ارب ڈالرز کے ‘گولڈن ڈوم’ دفاعی منصوبے کا اعلان کردیا، یہ منصوبہ مختلف کیوں ہے؟ ماؤ نینگ نے زور دیا کہ امریکا کو چاہیے کہ...
    ویب ڈیسک: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 کے دوران طیاروں سے پرندوں کے ٹکراؤ (برڈ ہٹ) کے واقعات میں 15.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہےجو کہ 2023 کے مقابلے میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔  ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر انوائرمینٹل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران عیدالضحیٰ پر صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کے اقدامات پر زور دیا گیا۔ گرین ٹاؤن؛ بچیوں کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنے والااوباش گرفتار  اس موقع پر جمعہ اورعید کے خطبات میں ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں صفائی ستھرائی اور پرندوں سے طیاروں کے ٹکراؤ سے بچاو کے پیغامات بھی آگاہی مہم میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔...
    ایران نے جمعے کو روم میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کے لیے عمان کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم جوہری توانائی کے پرامن استعمال بشمول یورینیم کی افزودگی اور ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے حوالے سے قوم کے حقوق اور مفادات کے تعاقب اور تحفظ میں ثابت قدم ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں:چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے، اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ واضح رہے کہ عمان...
    لاہور: عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر پنجاب بھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں قائم 230 مویشی منڈیوں پر مجموعی طور پر 4000 سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے لیے 1000 پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق بیوپاریوں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے...
    گزشتہ روز پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد چینی وزیرِخارجہ وانگ ژی کی جانب سے جو پریس ریلیز جاری کی گئی، اُس میں کہا گیا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو یا اقتصادی راہداری کے منصوبے میں افغانستان کو شامل کیا جائے گا۔ آج پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ سی پیک ٹو منصوبے کو افغانستان تک توسیع دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ازبکستان پاکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کے عمل کی دستاویزی تیاریاں مکمل ہو چُکی ہیں۔ یہ ریلوے لائن ازبکستان سے بذریعہ افغانستان خرلاچی بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہو گی اور چین نے اس منصوبے کو...
    لاہور ؍ سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نوازشریف فلائی اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ  نے نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج کا خود دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج منصوبے کو آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ فلائی اوور 1.3 کلومیٹر طویل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر  30 ہزار سے زائد  گاڑیاں مستفید ہوں گی۔  علاوہ ازیں یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کی تقریب میں پہنچنے پر مریم نواز کا طلبہ نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ طلبہ نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور خیرمقدمی نعرے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے بینچ پر اعتراضات سے متعلق سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات مسترد کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت خان کو آئینی بنچ کا حصہ بنانے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی کو بنچ میں واپس لانے یا ان کو دعوت دینے پر ان کے انکار کے سبب جوڈیشل کمیشن اجلاس بلا کر نئے ججز آئینی بنچز کیلئے نامزد کرنے اور 26 آئینی ترمیم پر حتمی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26ء کے بجٹ سے متعلق مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور حکومت نے بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی، ریئل اسٹیٹ اور تنخواہ دار طبقے سمیت مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کی تجویز کے تحت متبادل ذرائع سے ریونیو اکٹھا کرنے کا پلان آئی ایم ایف کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ ذرائع  نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ اگر سٹیٹ بنک آف پاکستان کا ڈیویڈنڈ ایک فی صد سے بڑھتا ہے تو اسے قرضے لینے میں کمی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔ ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنا کر 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنائیں گے۔ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ سارک تنظیم صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب، آئی ایم  وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے  تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شروع  میں بھارت کی طرف سے چھ میزائل چلائے گئے تھے جس میں سے...
    اسلام آباد‘ کراچی (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر نٹالی بیکر اور چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ روبینہ خالد نے بینظر  انکم سپورٹ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان میں پائیدار ترقی اور طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے سی پی ایف کی اہیمت اور کردار پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان وزارتِ خزانہ میں ملاقات ہوئی، عالمی بنک کے وفد کی قیادت بنک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈے کر رہی تھیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا، عالمی بینک کی مالی امداد کے منصوبوں کا جائزہ لینا، اور حال ہی میں ورلڈ بینک کے اشتراک...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے مسلسل تیسرے وز انکار کر دیا۔ سابق وزیراعظم نے لاہر پولیس کی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے تیسرے روز بھی انکار کردیا اور انہوں نے پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہیں کرائے۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ تفتیشی ٹیم بانی کے 9 مئی کیکیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے تاہم ان کے انکار کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم تیسرے روز بھی بغیر ٹیسٹ کے واپس روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران نے کہا کہ دو مرتبہ...
    کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق 2023کے مقابلے میں 2024 میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں 15.46 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر انوائرمینٹل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران عیدالضحیٰ پر صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کے اقدامات پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر جمعہ اورعید کے خطبات میں ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں صفائی ستھرائی اور پرندوں سے طیاروں کے ٹکراؤ سے بچاو کے پیغامات بھی آگاہی مہم میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں قریبی...
    اسلام آباد: پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ مذاکرات جاری ہیں، اس دوران حکومت نے عوام کو ریلیف کے لیے متبادل ذرائع سے آمدن کا پلان بھی آئی ایم ایف کو پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور حکومت نے بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی، ریئل اسٹیٹ اور تنخواہ دار طبقے سمیت مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کی تجویز کے تحت متبادل ذرائع سے ریونیو اکٹھا کرنے کا پلان آئی ایم ایف کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب...
    پاک بھارت سیز فائرکے بعد قومی سیاست میں جاری سیاسی کشمکش اور ٹکراؤ پر مبنی سیاست کا جو کھیل ہے، کیا اس کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ سیاسی اختلافات کے مقابلے میں سیاسی دشمنی یا ایک دوسرے کے سیاسی وجود کو تسلیم نہ کرنے کی روش نے پہلے سے موجود جمہوری، سیاسی،آئینی اور قانونی نظام کو اور زیادہ کمزور کردیا ہے۔ اگرچہ پہلے سے موجود سیاسی تقسیم کے مضمرات ہم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران نہیں دیکھے اور سب فریقین نے اپنے تمام تراختلافات کو پس پشت ڈال کر ریاستی اور حکومتی نظام کے ساتھ جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ واقعی قابل دید ہے۔لیکن اس سے یہ خوش فہمی کہ پاکستان میں سیاسی تقسیم اب ختم ہوگئی ہے...
    دہشت گرد کس قدر ظالم اور درندے ہوتے ہیں ‘اس کا ثبوت تو وہ متعدد بار اپنے عمل سے دے چکے ہیں‘ اگلے روز دہشت گردوں نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ خضدار میں اسکول بس پرحملہ کر کے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ دین و مذہب کے ہی باغی نہیں ہیں بلکہ ان کا انسانیت سے بھی دور دور کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ خضدار میں دہشت گردوں کے حملے میں 3معصوم بچے اور 2جوان شہیدہوئے ہیں جب کہ 39بچوں سمیت 53افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں سے8کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کی یہ واردات کوئٹہ کراچی ہائی وے پر زیروپوائنٹ خضدار پر پیش آئی ہے۔...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بلال بن ثاقب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور نوجوان نسل کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کرپٹو کونسل  کے سی ای او بلال بن ثاقب کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام (Digital Finance) اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت دینے پر زوردیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے PCC کی کامیابیوں...
    برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ سفارتی عملہ نے ملزم سے جیل میں فراہم سہولیات، صحت، قانونی امور پر معلومات حاصل کیں، برطانوی اہلکار نےقیدی کی خیریت دریافت کی اور ان کے موجودہ حالات سے آگاہی حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی سفارتی عملہ نے اڈیالہ جیل میں ایک قیدی سے 30 منٹ تک ملاقات کی۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین مس لالین، مس سنینا اور ایک مرد سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے، برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی۔ برطانوی نژاد قیدی ملزم علی حسن کو قونصلر رسائی فراہم کر دی گئی جس کے تحت وفد نے قیدی سے...
    وزیرِاعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ گیس کے شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔ وزیرِاعظم نے...
    اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان : فائل فوٹو اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کا پابند ہے، پانی سے متعلق کسی بھی بھارتی خدشے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر فعال اور مؤثر ہے۔منصور عثمان اعوان نے کہا کہ معاہدے کی رو سے کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ سندھ طاس معاہدہ کوئی معطل نہیں کر سکتا، وزیر آبی وسائل معین وٹو سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف...