2025-11-04@10:53:11 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«ٹھٹھہ کے»:

    پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افغانیوں کو سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کریک ڈاؤن کے دوران 35 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں پولیس کی جانب سے افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افغانیوں کو سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا جائیگا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)سندھ بھر کی طرح 18 اکتوبر کو کارساز سانحے میں شہید ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹھٹھہ میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور شہداء کو یاد کیا گیا۔ پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر صادق علی میمن کی رہائش گاہ پر کارساز سانحے کے شہداء کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر و رکن قومی اسمبلی صادق علی میمن، جنرل سیکریٹری امتیاز قریشی، سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، ضلعی رہنما جہانگیر پالاری، پیپلز پارٹی ٹھٹھہ تعلقہ صدر عبدالحمید سومرو، عبدالخالق سومرو، سابق ایم پی اے امتیاز شاہ شیرازی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر...
    سندھ کے اضلاع بدین اور ٹھٹھہ سے پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ای او سی  کے مطابق سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ ستمبر پولیو مہم میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے جبکہ آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم 13 تا 19 اکتوبر ملک بھر میں منعقد کی جائے گی۔ مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ مزید برآں بچوں کو پولیو ویکسینیشن کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ...
    فائل فوٹو کراچی سے ٹھٹھہ پکنک کے لیے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ گھارو میں پیش آیا، کینجھر جھیل پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث الٹی۔ قصور: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی،1 شخص جاں بحقپنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں بائی پاس پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی۔  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دھابیجی(نمائندہ جسارت)پاک سول سولجر آرگنائزیشن سندھ کے صدر ندیم سیال,نائب صدر میر باز خان،سید ریاض شاہ،عمر گوگا،سردار محمد عبداللہ،غلام نبی شیر خانی،حنیف منان،ظفر علی وارثی کا ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ دورہ کے موقع پر دھابیجی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ضلع ٹھٹھہ کے صدر عمران آرائیں،شکیل افضل بھٹی،ایاز احمد بھٹو،ندیم اشرف انصاری،نادر مری اور مولانا عامر انصاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دھابیجی میں منعقد کیے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر ندیم سیال،غلام نبی شیرخانی،سردار محمد عبداللہ،میرباز خان کا کہنا تھا کسی بھی مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کی عوام کو پاک سول سولجر کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ پاک سول سولجر کوئی سیاسی جماعت نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک گاؤں کے چھوٹے سے گھر میں فرح بی بی سلائی مشین پر روئی کو کپڑے میں لپیٹ کر سینیٹری نیپکن (پیڈ) تیار کرتی ہیں۔ ایک ایسے علاقے میں ان یہ کام بہت غیرمعمولی کہا جا سکتا ہے جہاں لفظ 'ماہواری' بھی کھلے عام نہیں بولا جاتا۔وہ روئی کی چند تہوں کو کاٹن کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے پیڈ کی شکل میں سی دیتی ہیں۔ ناصرف ان کے گاؤں بلکہ ارد گرد کے دیہات کی سیکڑوں خواتین اور لڑکیاں ان کی گاہک ہیں جنہیں وہ یہ پیڈ بازار سے نصف قیمت پر فروخت کرتی ہیں۔ ان کا تیار کردہ پیڈ صحت کے لیے محفوظ...
    گل شاہ: ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے عہدیداران اور کارکنوں پر ہوئی ہے۔ایف آئی آر میں ضلعی صدر سید جلال شاہ ، حیدر شورو، حکیم بروھی ، جاوید جانوری ، اور چار دیگر افراد نامزد ہیں۔ گزشتہ روز  وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔  اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے...
    ٹھٹھہ: واپڈا ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جارہی ہے
    ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراھ تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے شرکاء نے سخت نعرے بازی بھی کی اور مین قومی شاہراھ مکلی پر دھرنا دیا اس موقع پر چیئرمین وحید علی رند نیک محمد کھوسو۔شیر زمان سہتو۔کامران مغل نیاز خواجہ۔نواز تارو عمران مغل منور تارو رحمان خان اور دیگر نے بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری مزدوروں کا معاشی قتل ہے جسے کسی بھی حالت میں قبول نہیں کیا جائے گا ہم اپنے لیڈر عبد الطیف نظامانی کے...
    ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ کے سینئر صحافی تازہ گل درانی کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دینے کے خلاف ایک مذمتی اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکرٹری مظفر خان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ کے سینئر صحافی تازہ گل درانی کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینئر صحافی تازہ گل کو دھمکیاں دینے والے ایس ایچ او کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر ) ٹھٹھہ سیمنٹ کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 283 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کو 938 ملین روپے منافع ہوا ہے جبکہ 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے لئے کمپنی کا منافع 245 ملین روپے رہا تھا۔اس طرح سال 2023 کی دوسری ششمالی کے مقابلہ میں سال 2024 کیآخری 6 ماہ کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کے منافع میں 693 ملین روپے یعنی 282.85 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
    ٹھٹھہ ،ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی مختلف چھاپوں میں گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کررہے ہیں
    ٹھٹھہ سیشن کورٹ نے دسمبر 2019 میں گھارو میں 7 سالہ بچی کے اغوا، جنسی زیادتی اور قتل کے جرم میں 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی ہے۔اس واقعے نے علاقے کے رہائشیوں کو صدمے میں ڈال دیا تھا. مجرموں میں سے ایک شخص متاثرہ بچی کا قریبی رشتہ دار تھا۔مقتولہ کے اپنے چچا ارشاد ملاح اور سکندر شاہ نے دعا واسع ملاح کو اغوا کیا اور اسے جنگل میں لے گئے. جہاں انہوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گھارو تھانے کی حدود میں قتل کردیا، بچی کی لاش بعد میں کیلے کے کھیت سے ملی، جسم پر کپڑے موجود نہیں تھے۔مقتولہ کے والد الطاف واسع نے مقدمہ درج کرایا اور اس کی تحقیقات کی سربراہی ٹھٹھہ...
    ٹھٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے کار میں آگ بھڑکنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ دھابیجی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو رولر ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کردیا گیا۔
۱