واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ریلی اور دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراھ تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے شرکاء نے سخت نعرے بازی بھی کی اور مین قومی شاہراھ مکلی پر دھرنا دیا اس موقع پر چیئرمین وحید علی رند نیک محمد کھوسو۔شیر زمان سہتو۔کامران مغل نیاز خواجہ۔نواز تارو عمران مغل منور تارو رحمان خان اور دیگر نے بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری مزدوروں کا معاشی قتل ہے جسے کسی بھی حالت میں قبول نہیں کیا جائے گا ہم اپنے لیڈر عبد الطیف نظامانی کے احکامات پر عمل کرکے آج احتجاج کررہے ہمارا احتجاج کئی سالوں سے جاری ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے ہزاروں ویکینسیز خالی پڑی ہیں مگر حکومت کوئی توجہ نہیں دی رہی یہی خالی ویکینسیز پر ملازمین بھرتی کئے جائیں تو بے روزگاری ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کی نہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے نہ ہی انکی سیفٹی کے لئے گاڑیاں اور سامان بھی مہیا کیا جارہا ہے انہوں نے اسٹیل مل ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری ٹھٹھہ شوگر مل اور دیگر گورنمنٹ اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر میں دیگر لاکھوں مزدوروں کو بے روزگار کردیا گیا ہے یہی حال واپڈا کا کیا جارہا ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر میں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور مزدوروں کے خلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں پر نوٹس لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی نجکاری سے کسانوں کو جدید، تیز ، شفاف اور مؤثر مالی خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکےگی جبکہ بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی طرف سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں رواں سال گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کےتحت گرین پاک لگون گڈانی اور گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کو نئی جہت، گرین ٹورزم منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی منصوبے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔