ٹھٹھہ کے سینئر صحافی کو پولیس کی دھمکیاں ،صحافیوں کا مذمتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ کے سینئر صحافی تازہ گل درانی کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دینے کے خلاف ایک مذمتی اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکرٹری مظفر خان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ کے سینئر صحافی تازہ گل درانی کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینئر صحافی تازہ گل کو دھمکیاں دینے والے ایس ایچ او کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سینئر صحافی
پڑھیں:
ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، فضل الرحمان
ہمیں دھمکی دیتے ہیں، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، فضل الرحمان
ملتان (نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں دھمکی دیتے ہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دیں گے، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون بن چکا ہے۔ملتان میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے، پاکستان کے لیے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، مدارس کے کردار کو ختم کیا جا رہا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے، یہ کہتے ہیں ہم تو علماء کو 25 ہزار روپے دینا چاہتے ہیں، علماء کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، کس مد میں ملا کے ضمیر کو خریدنا چاہتے ہو۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کہتے ہیں سعودی عرب، یو اے ای میں ایسا ہو رہا ہے، تو پھر وہی نظام لایا جائے، افغانستان، عراق کو برباد کر دیا پھر کہتے ہیں امن کیلئے آئے ہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ سیلاب آیا، اس وقت حکومت کہاں گئی تھی، میدان میں یہ فقیر نظر آرہے ہیں تو حکومت کرنا بھی ان کا حق ہے تمہارا نہیں، پسماندہ طبقات کو اٹھاؤ ان کا خیال رکھو عوام میں بیداری پیدا کریں۔