data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)سندھ بھر کی طرح 18 اکتوبر کو کارساز سانحے میں شہید ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹھٹھہ میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور شہداء کو یاد کیا گیا۔ پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر صادق علی میمن کی رہائش گاہ پر کارساز سانحے کے شہداء کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر و رکن قومی اسمبلی صادق علی میمن، جنرل سیکریٹری امتیاز قریشی، سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، ضلعی رہنما جہانگیر پالاری، پیپلز پارٹی ٹھٹھہ تعلقہ صدر عبدالحمید سومرو، عبدالخالق سومرو، سابق ایم پی اے امتیاز شاہ شیرازی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر کارساز سانحے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور دعا کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر صادق علی میمن نے کہا کہ کارساز سانحہ پیپلز پارٹی کی تاریخ کا ایک بدترین سانحہ ہے، جس میں ہزاروں کارکنوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید راجکماری بینظیر بھٹو کے سیکڑوں جانثار کارکنوں کو شہید کیا گیا۔ اْنہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دوسری جانب میرپور ساکرو، گھوڑاباری، جھرک، کیٹی بندر اور دیگر شہروں میں بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے کارساز سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کارساز سانحے پیپلز پارٹی شہداء کو کے شہداء کیا گیا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ہفتہ کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کو امر کرنے کے لیے 150 سے زائد کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 450 سے زائد زخمی کارکن بھی جمہوری جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی روایات کے وفادار رہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کی جدوجہد میں گزاری۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے شہید کارکنوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھایا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سانحہ کارساز کے شہدا کی جدوجہد کو آگے لے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سانحۂ کارساز: ملکی تاریخ کا ناقابلِ فراموش سانحہ — بلاول بھٹو زرداری
  • وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت
  • جمہوریت کے لیے بے نظیر قربانیاں: سانحہ کارساز اور پیپلز پارٹی کا عزم
  • پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
  • سر سید احمد خان کے یوم پیدائش پر پُروقار تقریب؛ امت مسلمہ کے عظیم رہنما کو خراج تحسین
  • شرجیل انعام میمن کا سانحہ کارساز کی اٹھارہویں برسی پر شہداء کو خراجِ عقیدت
  • صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت
  • سانحہ کارساز‘ 18 ویں برسی‘ پی پی آج ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کریگی 
  • پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کی برسی منائی جائے گی