پاک سول سولجر آرگنائزیشن سندھ کے صدر دھابیجی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دھابیجی(نمائندہ جسارت)پاک سول سولجر آرگنائزیشن سندھ کے صدر ندیم سیال,نائب صدر میر باز خان،سید ریاض شاہ،عمر گوگا،سردار محمد عبداللہ،غلام نبی شیر خانی،حنیف منان،ظفر علی وارثی کا ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ دورہ کے موقع پر دھابیجی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ضلع ٹھٹھہ کے صدر عمران آرائیں،شکیل افضل بھٹی،ایاز احمد بھٹو،ندیم اشرف انصاری،نادر مری اور مولانا عامر انصاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دھابیجی میں منعقد کیے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر ندیم سیال،غلام نبی شیرخانی،سردار محمد عبداللہ،میرباز خان کا کہنا تھا کسی بھی مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کی عوام کو پاک سول سولجر کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ پاک سول سولجر کوئی سیاسی جماعت نہیں جو بک جائے یہ ایک آرگنائزیشن ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بنی ہے۔عوام کو اپنے ریاستی اداروں سے محبت اور ان پر اعتماد کرنا ہوگا کوئی بھی ملک اپنے اداروں سے محبت کے بغیر کامیابیوں کی منزل کو طے نہیں کر سکتا۔ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا ایک مضبوط ملک ہے پاکستان کے تحفظ میں اللہ کی مدد شامل ہے۔ہم سب کو قومیت کے بجائے سچے پاکستانی بننا ہوگا۔ پروگرام کے اختتام پر سندھ کی قیادت نے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کے صدر سمیت تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین جلسہ منعقد کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی، جلسہ میں پاک سول سولجر آرگنائزیشن کے چیئرمین حاجی تاج محمد خان بھی ویڈیو کال پر جلسے میں شامل تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک سول سولجر کے صدر
پڑھیں:
اماراتی صدر ماسکو پہنچ گئے؛ پوٹن کو یوکرین تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں آمد کے فوراً بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر پوٹن نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کئی اہم سفارتی پیشرفت جاری ہیں۔ روس اور امارات دونوں عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو نئی جہت دینے کے خواہاں ہیں۔