ٹھٹھہ، کریک ڈاؤن کے دوران 35 افغانی زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افغانیوں کو سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کریک ڈاؤن کے دوران 35 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں پولیس کی جانب سے افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افغانیوں کو سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا جائیگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغانیوں کو
پڑھیں:
کراچی: ایف ٹی سی پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پتھراؤ، پولیس کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
کراچی کے شارع فیصل پر جاری سندھی ثقافت کی ریلی کے دوران شرکا نے ایف ٹی سی کے مقام پر پولیس پر پتھراؤ کیا۔
پولیس نے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیلز کا استعمال کیا، تاہم اس دوران کچھ شرکا نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔
اس واقعے میں پولیس کی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔