2025-09-17@23:06:23 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«پاتے ہیں»:
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے ڈیم صرف آمروں کے دور میں بنائے گئے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے اور وہ اس طاقت کے ذریعے قومی اتفاق رائے پیدا کرا لیتے ہیں، لیکن سیاست دان اختلافات اور سیاسی دکانداری کی وجہ سے قومی سطح پر یکجہتی قائم نہیں کر پاتے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے نئے ڈیمز تعمیر کیے جائیں تاکہ مستقبل میں تباہ کن سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کہیں کوئی نہر یا ڈیم بنانے کی بات کی جائے تو سڑکیں نہیں بند کرنی چاہییں، ہمیں فوری طور پر چھوٹے ڈیم بنانے کی...
ہم سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ ایک عالمی دروازہ ہے جہاں ہر چیز چند کلکس کے فاصلے پر ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا انٹرنیٹ الگ ہے اور سب سے بڑی دیوار جو ہمیں باقی دنیا کے آن لائن مواد سے دور رکھتی ہے وہ ہے زبان۔ یوں سمجھیں کہ اصل انٹرنیٹ سے ہماری روشناسی کے بیچ ہماری زبان آڑے آجاتی ہے۔ کیسے؟ آئیے مل کر سمجھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دہائیوں پہلے دنیا کو چیٹنگ کے ذریعے جوڑنے والی کمپنی اے او ایل کا انٹرنیٹ باب بند ہوگیا بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ تو سب کے لیے ہے مگر سب کی زبان میں نہیں۔ جب ہم گوگل پر کچھ تلاش...
آذربائیجان کے انسٹیٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شائراولو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کا ساتھ نہ دیتے تو کل اپنی نظروں کا سامنا نہ کر پاتے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں آذربائیجان کے انسٹیٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شائراولو نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ آپریشن سندور بھارتی افواج کی ناکامی، مودی کیلئے بڑا دھچکا ہے: بھارتی تجزیہ کار پراوین سواہنی بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے آپریشن سندور کو بھارتی افواج کی ناکامی اور مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی...
کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ بطور انسان مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، ایسے میں وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں؟ ثمن انصاری حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت مرد کی ایک سے زائد شادیوں پر بھی بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال تک چلی اور طلاق ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے پہلے شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی۔ اداکارہ کے مطابق کیوں کہ ماں تھیں اور انہیں اپنا کیریئر بھی بنانا تھا، اس لیے انہوں نے طلاق کے بعد فوری طور پر دوسری...
ایسے لگ رہا ہے جیسے پاکستان اشرافیہ کے لئے ہی بنا ہے کہ جہاں شہریوں کے حقوق کے نام پر ملکی خزانہ لوٹا جائے، آئی ایم ایف سے ناک رگڑ رگڑ کر قرض لیا جائے اور پھر اسے اپنے مفادات پر لٹایا جائے صحت، تعلیم سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے بنائے جائیں اور پھر ان منصوبوں میں اپنے سالے اور سسر وغیرہ کو نوازا جائے، رات دن ترقی کے نام پر زمین آسمان کے قلابے ملائے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف عوام مہنگائی کے ہاتھوں ہمیشہ سے کلین بولڈ ہوتے چلے آرہے ہیں، اس کی حکومت کو فکر ہوتی ہے نہ ہی اپوزیشن کو! دونوں اپنی اپنی مگن میں اپنے اپنے مفادات کے لئے منصوبے بنا رہے ہوتے ہیں، اپنی سزائیں...
پاکستانی جرنیلوں نے پاکستان کی سیاست کو کولہو کا بیل بنا کر رکھ دیا ہے۔ کولہو کا بیل برسوں ایک دائرے میں گردش کرتا رہتا ہے اور کہیں نہیں پہنچ پاتا۔ پاکستانی سیاست بھی 1958ء سے ایک دائرے میں گردش کررہی ہے اور کہیں نہیں پہنچ پائی۔ اس سیاست نے ملک کو سیاسی استحکام عطا کیا ہے نہ معیشت کو مضبوط بنایا ہے۔ نہ ملک کے نظریاتی تشخص کا دفاع کیا ہے اور نہ ہی انتخابات کو ساکھ عطا کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 1958ء سے آج تک پاکستانی سیاست پر جرنیلوں کا قبضہ ہے اور پاکستانی سیاست ’’مقبوضہ سیاست‘‘ کا منظر پیش کررہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر پاکستانی سیاست دان جرنیلوں یا فوجی اسٹیبلشمنٹ...