ملک میں بڑے ڈیم ڈکٹیٹرز کے دور میں بنے، سیاستدان قومی سطح پر یکجہتی نہیں کر پاتے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے ڈیم صرف آمروں کے دور میں بنائے گئے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے اور وہ اس طاقت کے ذریعے قومی اتفاق رائے پیدا کرا لیتے ہیں، لیکن سیاست دان اختلافات اور سیاسی دکانداری کی وجہ سے قومی سطح پر یکجہتی قائم نہیں کر پاتے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے نئے ڈیمز تعمیر کیے جائیں تاکہ مستقبل میں تباہ کن سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ اگر کہیں کوئی نہر یا ڈیم بنانے کی بات کی جائے تو سڑکیں نہیں بند کرنی چاہییں، ہمیں فوری طور پر چھوٹے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے، کیوں کہ 10 سے 15 سال انتظار کرتے رہے تو سب کچھ ڈوب جائےگا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ملک کو اس وقت تاریخ کے بڑے سیلابی بحران کا سامنا ہے، لیکن یہ صرف قدرتی آفت نہیں بلکہ ہمارے اپنے اعمال کا نتیجہ بھی ہے۔ لوگوں نے نالوں اور دریاؤں کے راستوں پر قبضے کر کے گھر اور آبادیاں بنا لیں، جیسا کہ سیالکوٹ میں دریا کے بیچوں بیچ آبادیاں قائم کی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں بھی لوگوں نے قبضے کرکے پلاٹ فروخت کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم عالمی برادری سے امداد مانگتے ہیں مگر پہلے اپنے اعمال درست کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وقت خود احتسابی کا ہے تاکہ ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خواجہ آصف ڈکٹیٹرز ڈیمز کی تعمیر سیلابی صورت حال لوکل گورنمنٹ سسٹم وزیر دفاع وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف ڈکٹیٹرز ڈیمز کی تعمیر سیلابی صورت حال لوکل گورنمنٹ سسٹم وزیر دفاع وی نیوز انہوں نے کہاکہ خواجہ ا صف
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔