2025-09-18@06:50:52 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«چھوٹے ڈیمز»:

               تقریبا ًآدھا پاکستان اس وقت زیر آب ہے۔ ایسا لگتا ہے، اس قوم نے گزشتہ پون صدی میں تنکا تنکا جوڑ کر جو آشیانہ بنایا تھا، پانی وہ سب بہا لے جائے گا۔ فوری اور تازہ ترین مسئلہ تو یہی لیکن دوسری طرف بھارت کی آبی جارحیت ہے۔ مئی کے معرکے میں شکست کھا جانے کے بعد بھارت نے پہلے انڈس واٹر ٹریٹی سے نکل جانے کا اعلان کیا پھر بارشوں کی وجہ سے اس کے ڈیم بھر گئے تو اس نے روکا ہوا پانی بہ مع بارشوں کے پانی کے پاکستان پر واٹربم چلا دیا ۔ اس سے پہلے خیبر پختون خوا ، گلگت  بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشیں اور گلیشیرز کے پگھلنے...
    وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ دریاؤں پر سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم ضروری ہیں وگرنہ ایسی آفات آتی رہیں گی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ہیڈ خانکی کنٹرول روم کا دورہ کیا، وفاقی وزیرکو ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے سیلاب کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ گجرات کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرآباد کے حلقہ جات پی پی 35 اور 36 کے ایم پی ایز نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دریاؤں پر سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم ضروری ہیں وگرنہ ایسی آفات...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہروں کی تعمیر سے متعلق حالیہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیے گئے فیصلے قومی وحدت، آئینی تقاضوں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی ایک عملی مثال ہیں۔ پوری قوم ان فیصلوں کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے اتفاق رائے کو لازم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں منظوری نہیں ملتی، کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی اصولوں...
    راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اپنے سگے 13سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزم اویس نے موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی وقاص کو قتل کیا۔ دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ  قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان  قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
    اسلام آباد: ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدہ طے کرلیا، جس کا مقصد پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ LEAP 2025 کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ خواجہ، اور سعودی ڈپٹی انویسٹمنٹ منسٹر، ابراہیم المبارک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ ایک خبر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور فِن ٹیک جیسے شعبوں میں کاروباری تعاون (B2B) کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ شزہ فاطمہ نے پاکستان کی جانب سے...
    ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدہ طے کرلیا، جس کا مقصد پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ LEAP 2025 کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ خواجہ، اور سعودی ڈپٹی انویسٹمنٹ منسٹر، ابراہیم المبارک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور فِن ٹیک جیسے شعبوں میں کاروباری تعاون (B2B) کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ شزہ فاطمہ نے پاکستان کی جانب سے سرمایہ کار دوست...
    کراچی(بزنس رپورٹر)بائر فاؤنڈیشن اور پولا فاؤنڈیشن نے گزشتہ ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں اعلان کیا کہ وہ سال 2030ء تک پاکستان، بنگلہ دیش، ملاوی، گھانا، نائیجیریا، کینیا اور مالی میں وہاں کی مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کرایک کروڑ چھوٹے کاشتکاروں کوبیمے کا تحفظ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دونوں اداروں کے درمیان اس تعاون کا مقصد ان ممالک میں چھوٹے کاشتکاروں کی موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے تاکہ انہیں خشک سالی اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے، جو ان کی فصلوں، روزگار اور عالمی غذائی تحفظ کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ اس کی بدولت نجی اور عوامی تعاون کو فروغ دینے اور...
    راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں سگے بھائی کو چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ دوسری جانب، تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں موہن پورہ گلی نمبر 6 کے گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں منتقل کیا گیا جن میں محمد بشیر، نور فاطمہ، ایمان منیر اور نجم النسا شامل ہیں۔ Tagsپاکستان
۱