وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ دریاؤں پر سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم ضروری ہیں وگرنہ ایسی آفات آتی رہیں گی۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ہیڈ خانکی کنٹرول روم کا دورہ کیا، وفاقی وزیرکو ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے سیلاب کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ گجرات کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ تھے۔

وزیرآباد کے حلقہ جات پی پی 35 اور 36 کے ایم پی ایز نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دریاؤں پر سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم ضروری ہیں وگرنہ ایسی آفات آتی رہیں گی آفات کے موقع پر تنقید کی بجائے تعمیری سوچ اپنانا ہو گی، جو حکومت کو باتیں کر رہے ہیں وہ بھی اس موقع پر سیلاب زدگان کی مدد کریں یہ زیادہ بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے ،میں وزیر اعظم کا نمائندہ بن کر آیا ہوں سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی، سیلاب متاثرین کا جونہی نقصانات کا تحمینہ مکمل ہو گا انہیں مالی امداد فراہم کر دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبی گذر گاہوں پر تعمیرات کرنے والوں کو اب خود سوچنا چاہئے اور اپنے آپ کو درست کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر کامزید کہناتھا کہ اب ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ دریاؤں کے راستوں میں ڈیم بنائے جائیں اگر ڈیم نہ بنائے تو جو کچھ آج ہمارے ساتھ ہوا ہے وہ اگلی بار بھی ہو گا اور تب تک ایسی تباہی ہوتی رہے گی جب تک آبی ذخائر نہ بنیں گے۔ ایسے مواقع پر ہمیں افسوس کرنے کی بجائے مثبت اور مستقل و دیرپا اقدامات کرنے ہونگے۔

اس موقع پر وزیرآباد کے حلقہ جات پی پی 35 سے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ اور پی پی 36 سے عدنان افضل چٹھہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل