موسلادھار بارشوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور ان سے ملحقہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ناروال، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقوں میں بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
موسلادھار بارش، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کمزور انفراسٹرکچر جیسے کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے، اپنے سفر کا انتظام موسمی حالات کے مطابق کرنے، اور بارش کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
ہفتہ اور اتوار کے روز پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔
شام اور رات میں شمال مشرقی بلوچستان، شمال/جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود، جبکہ ژوب، موسی خیل، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: بارشوں کے دوران بہہ نکلنے والی اربوں روپوں کی لکڑی دریائے نیلم کی نذر
خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
خیبرپختونخوا: چراٹ 165، کاکول 53، پشاور سٹی 41، باچا خان ایئرپورٹ 35، پاڑاچنار 17، بالاکوٹ 14، مالم جبہ 4، دیر لوئر 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پنجاب: منڈی بہاؤالدین 81، حافظ آباد 63، جہلم 50، سیالکوٹ 47، منگلا 45، بہاولنگر 44، گجرات 34، شیخوپورہ 31، اسلام آباد 28، لاہور 26 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں: شدید بارشیں اور سیلاب: کلاؤڈ برسٹ، موسمیاتی تبدیلی یا ناقص منصوبہ بندی؟
کشمیر: کوٹلی 41، گڑھی دوپٹہ 37، راولاکوٹ 18، مظفرآباد 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:چلاس، تربت، دالبندین 43 ڈگری، نوکنڈی 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہری اور سیاح حضرات موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رہیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
نشیبی علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کمزور ڈھانچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
موسمی حالات کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور حکومت اور محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش خیبرپختونخوا سیلاب محکمہ موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا سیلاب محکمہ موسمیات موسلادھار بارش اور گرج چمک کے تیز ہواو ں اور محکمہ موسمیات لینڈ سلائیڈنگ مزید پڑھیں علاقوں میں اسلام آباد مقامات پر بارش ہوئی
پڑھیں:
بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
اسلام آباد/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں جس سے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے، مون سون کے گیارھویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا خیبرپختونخوا میں 19 ستمبر تک دیر چترال کوہستان شانگلہ بونیر مالاکند کوہاٹ سمیت مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، کوٹلی، بھمبر، میر پور اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش برس سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں دیا میر استور غذر سکردو گلگت گانچھے اور شگر میں بارش برسے گی.(جاری ہے)
اسلام اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، منڈی بہاﺅالدین، گجرات، لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، سمیت وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران پنجاب کے کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے.
کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے. دوسری جانب لاہورمیں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ تیار کرلی گئی،پانچ تحصیلوں سے سیلاب سے مجموعی طورپر82 ہزار 952 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے سیلابی صورتحال پرضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق لاہورکی پانچ تحصیلوں کے 26 موضع جات متاثر ہوئے،تحصیل سٹی 4، راوی9، علامہ اقبال5، رائیونڈ 7 اور تحصیل واہگہ کا ایک موضع متاثر ہوا . رپورٹ کے مطابق 7888 افراد کو محفوط مقامات تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت دی گئی،سیلاب میں پھنسے36 ہزار658 افرادکونکال کرمحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا،تین افرادزخمی ہوئے،سیلاب کے باعث لاہورمیں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی. رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث ایک روڈ کونقصان پہنچا،سیلاب کے باعث نہ کوئی چھت گری،نہ بند ٹوٹا نہ ہی کوئی پل گرا،سیلاب کے پیش نظر لاہورمیں17 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے،میڈیکل کیمپس میں 16 ہزار 967 افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کی گئی لائیو سٹاک کے26 ویٹنری کیمپس کا قیام کیا گیا،ویٹنری کیمپس میں 18921جانوروں کو طبی سہولت دی گئی،13 ہزار621جانوروں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا.