2025-10-04@19:52:39 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«ہوگا کہ فلسطین»:
اپنے ایک بیان میں فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی مکمل آزادی، 1967ء کی حد بندی کے مطابق خود مختار ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت القدس ہو، اس کے بغیر انصاف مکمل نہیں سمجھتے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ حماس کا مستقبل کی حکومت میں کوئی کردار نہیں ہوگا، اس کو اپنے ہتھیار حوالے کرنے ہوں گے، حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپس خود کو فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے، شہریوں کو نشانہ اور قیدی بنانے کی مذمت کرتے آئے ہیں، ہم مسلح ریاست کے قائل نہیں، تمام فریقین قیدیوں کو رہا کریں۔ فلسطینی صدر محمود...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
قومی مجلس مشاورت کے عنوان سے خصوصی نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ آج فلسطین صرف ایک سرزمین نہیں، بلکہ اُمت مسلمہ کے ضمیر کا امتحان ہے، ہمیں مزاحمت و مقاومت کے جذبے کو بیدار رکھنا ہے اور اپنی فکری، اخلاقی اور عملی حمایت فلسطینی مظلوم عوام کے شانہ بشانہ پیش کرنی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجلس کی تمام گفتگو فلسطین کے مسئلے پر مرکوز رکھی جائے، کیونکہ یہی وقت کا تقاضا اور امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میاں میرؒ منزل، نزد دربار حضرت میاں پر ’’ہدیۃ الہادی‘‘ کے زیراہتمام ’’قومی مجلس مشاورت‘‘ کےموضوع پر فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس...
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنا ان کی نسل کشی کے مترادف ہوگا۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے،غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے اخراجات اور مدت کا تخمینہ لگانا انتہائی مشکل ہے، سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا ہے۔انتونیو گوتریس نے کہاکہ فلسطینیوں کو نکالنے کی کوشش سے 2ریاستی حل کا منصوبہ ناکام ہوجائے گا۔دوسری جانب غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے امریکی صدر کے بیان پر مصری شہریوں نے رفح سرحدی کراسنگ کے قریب احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی دیگر ممالک میں...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنا ان کی نسل کشی کے مترادف ہوگا۔ میڈیاذرائع کے مطابق عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے اخراجات اور مدت کا تخمینہ لگانا انتہائی مشکل ہے، سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا، فلسطینیوں کو نکالنےکی کوشش سے دوریاستی حل کا منصوبہ ناکام ہوجائےگا۔