2025-09-18@04:38:45 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«یہ رویہ»:
امریکی صدر کی انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر چین کو این ویڈیا کی جدید ترین چپس کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چپس کی جزوی فروخت کا عندیہ اس پالیسی میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کو ٹیکنالوجی چپس کی فروخت دوبارہ ممکن ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ معروف امریکی کمپنی این ویڈیا کے پاس ایسی چپس موجود ہیں جن کی کارکردگی کمزور کردی گئی ہے اور یہ چپس چین میں فروخت کی جا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش...
ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ کی المناک صورت حال پر مسلم حکمران کا انتہائی غیر سنجیدہ رویہ فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، او آئی سی صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ غزہ فلسطین میں قحط کی المناک صورت حال چوبیس گھنٹوں میں فاقہ کشی اور بھوک کے باعث چار بچوں سمیت 51 فلسطینیوں کی شہادت افسوس ناک، لمحہ فکریہ ہے ایک طرف تو اقوام متحدہ خبردار کررہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد بچے شدید بھوک کا شکار ہیں، دو لاکھ نوے ہزار بھوک کے باعث موت کے قریب پہنچ چکے...
پلاٹ نمبر 380 اور 57 پر غیرقانونی تعمیرات ڈائریکٹر وسطی ضیاء کی سرپرستی میں جاری ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے مجرمانہ طرز عمل، رہائشی آبادیوں کا نقشہ تیزی سے تبدیل سندھ بلڈنگ ڈی جی اسحاق کھوڑو کی کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا بیڑہ اٹھالیا سوسائٹیز کے رہائشی پلاٹوں پر بھی کمرشل تعمیرات کی چھوٹ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے خطیر رقوم کی بٹورلی عثمانیہ سوسائٹی رہائشی پلاٹ نمبر 380 اور 57 پر جاری ناجائز تعمیرات کو انتظامیہ کی سرپرستی جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف طلب کرنے کی کوشش ناکام۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے بلند عمارتیں تعمیر کروا کر کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء رحیم کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور اسکی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔ اپنے جاری بیان میں رحیم کاکڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پولیس اور جیل انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے۔ خواتین کے ساتھ ایسا رویہ پنجاب حکومت کا وطیرہ ہے، جو قابل گرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کے...

وفاق المدارس الرضویہ پاکستان سے وابستہ ہزار سے زائد مفتیان نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کر دیا
وفاق المدارس الرضویہ کے سربراہ ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں نے کہا ہے کہ اسلام کے بیٹے اور بیٹیاں جمعتہ المبارک اور شب برات کے مقدس لمحات میں اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و مشرقی روایات کے منافی ویلنٹائن ڈے کو مسترد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الرضویہ پاکستان سے وابستہ 1000 سے زائد مفتیان کرام نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف جاری کیے گئے اجتماعی شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ جمعتہ المبارک اور شب برات کے مقدس لمحات میں ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اسلامی، غیر شرعی اخلاق سوز مغربی تہوار کا سختی سے بائیکاٹ کیا جائے۔ یہ تہوار عریانی، فحاشی اور بے حیائی کے فروغ کا سب سے بڑا سبب ہے، اس لئے مسلم نوجوان اور پوری قوم اس مغربی تہوا...
جہاں جدید ٹیکنالوجی کی افادیت سے انکار ممکن نہیں وہیں اس کی ہلاکت انگیزی کو بھی جھٹلانا آسا ن نہیں۔ جو گاڑی انسان کو تھوڑے وقت میں طویل فاصلہ بآسانی طے کروا دیتی ہے اسی کو جب کوئی شر پسند بے گناہ انسانوں کو کچلنے کے لیے استعمال کرتا ہے تو امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں ۔انٹرنیٹ کے اس عہد میں معلومات کی برق رفتار ترسیل جہاں رابطوں کو آسان بنا رہی ہے وہیں جھوٹی خبر اور پروپیگنڈے کے ہتھیار نے ان سہولتوں کو معاشرے کے لیے ایک چیلنج بنا دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے مختلف پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں کے پھیلا نے کئی طرح کے مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ اس کی تازہ...