کراچی کی شارع فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائیں گے: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو
سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک تاجر برادری چلا رہی ہے۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تاجر برادری پر خصوصی توجہ ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت آپ کی بات سنجیدگی سے لیتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زون بنانے کی آپ کی سفارش کی 100 فیصد تائید کرتا ہوں۔
سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیرِ سندھ نے کہا کہ سی پیک کا دھابیجی اکنامک زون جدید منصوبہ ہے جبکہ آئی ایم ایف پروگرام میں مذید اسپیشل اکنامک زون نہیں بن سکتے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا دو دن میں چیئرمین بلاول بھٹو افتتاح کریں گے، یہ ملیر ایکسپریس وے ساکنان کراچی کو پاکستان پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے لئے ڈبل ڈیکر بسیں اسی سال لارہے ہیں جو شارعِ فیصل پر چلائیں گے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی میں ای وی بسیں لائے ہیں اور خواتین کے لیے پنک ای وی شروع کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ پانی بہت بڑا مسئلہ ہے، کے فور اور حب کینال منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے میمن نے کہا
پڑھیں:
چار وزراء سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس، اسماعیل راہو سرکاری جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے
صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو (فائل فوٹو)۔سندھ میں وزیر تعلیم سردار علی شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاالحسن النجار اور وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس لے کر صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کو دے دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹفکیشن کے مطابق وہ تمام سرکاری جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے، اس سے قبل رواں برس 3 اگست کو وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ کے تین وزراء کو صوبے کی جامعات کا پروچانسلر مقرر کیا تھا۔
جس میں وزیر تعلیم سردار شاہ کو جنرل جامعات کا پرو چانسلر، وزیر آبپاشی جام خان شورو کو انجینئرنگ جامعات کا پرو چانسلر اور صوبائی وزیر داخلہ، قانون اور پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار کو لاء یونیورسٹی کا پروچانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو پہلے ہی میڈیکل جامعات کی پروچانسلر تھیں۔
ایکٹ کے مطابق میٹروپولٹن یونیورسٹی کراچی کے پرو چانسلر میئر کراچی ہی رہیں گے۔