اپنے ایک خطاب میں انقلابی گارڈز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر انسان سر سے پیر تک اسلحے سے لدا ہو اور دل مردہ ہو تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل "حسین سلامی" نے کہا کہ اسرائیل کی حماقتوں کے بعد ہم اپنے اتحادیوں سے کہہ سکتے تھے اس ناجائز رژیم کو جواب دیں۔ تاہم ہم نے فیصلہ کیا کہ شام و لبنان سے ایک بھی میزائل اسرائیل کی جانب نہ داغا جائے بلکہ ہم اس کا خود جواب دیں گے۔ یہ عمل ہماری خود مختاری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عوام ہم پر آپریشن "وعدہ صادق 3" کے لئے بہت زیادہ دباو ڈال رہی ہے۔ ہماری عوام کا یہ مطالبہ، ہماری سخت بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور قومی سلامتی میں اُن کی دلچسپی کی وجہ سے ہے۔ ہماری عوام مشکلات کو بخوبی سمجھتی ہے اور انہیں دلچسپی ہے کہ ہم ہمیشہ ہر میدان میں اپنی طاقت و اقتدار کا اظہار کریں۔ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے ہماری عوام اندھی ہو جائے۔ یہ ہماری ذمے داری ہے۔ کامیابی صرف ثابت قدمی اور محکم ایمان سے نصیب ہوتی ہے۔ اگر انسان سر سے پیر تک اسلحے سے لدا ہو اور دل مردہ ہو تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔
  جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ وہ لوگوں کے ذہنوں میں ایران کے متعلق یہ رائے بنائے کہ حالیہ علاقائی تبدیلیوں کی وجہ سے ایران کمزور ہو گیا ہے اور اپنے علاقائی اتحادیوں کو کھو بیٹھا ہے۔ لیکن اگر مقاومتی ممالک ہماری بیساکھیاں ہوتے تو شہید قاسم سلیمانی اور ان جیسے دیگر کمانڈروں کی شہادت کے بعد ہم ان ممالک کے سہارے زندہ ہوتے۔ حالانکہ ہم نے پہلے دن سے ہی یہ عزم کیا ہوا ہے کہ ہر مقاومتی ملک اپنے مفادات کو دیکھ کر اپنے فیصلے کرے گا اور دوسروں پر انحصار نہیں کرے گا۔ انہوں نے ایران کی داخلی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قدر طاقت ور ہیں کہ دشمن کو اپنی سرزمین سے ہی جواب دے سکتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں تو آپریشن "وعدہ صادق 1، 2" کی کوئی ضرروت ہی نہیں تھی۔ ہم یہ کارروائیاں کسی دوسرے عناصر سے بھی کروا سکتے تھے۔ تاہم ہم ایک طاقت کے طور پر اپنے دشمنوں سے خود ہی حساب باک کرتے ہیں۔ یہ ہمارے استقلال کی نشان دہی کرتا ہے۔ بطور مثال جب جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا تو ہم نے اپنی سرزمین سے علی الاعلان امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ہم شام سے کوئی عسکری فائدہ نہیں اٹھاتے تھے کہ وہاں سابقہ نظام کے جانے سے ہمیں کوئی تشویش ہو۔ ہماری مزاحمت بنیادی ایرانی عزم، طاقت و فیصلوں پر مشتمل ہے اور مکمل خود مختار ہے۔ ہم ایک ایسی قوم ہیں کہ جب ہم میزائل داغتے ہیں تو ڈالر و پٹرول کی قیمت میں تبدیلی آتی ہے۔ یہ امر ہماری طاقت کا مظہر ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ ہم اُس سے خوفزدہ ہوں لیکن ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ ہم اس وقت طاقت و عزت کے راستے پر گامزن ہیں۔ ہم اس وقت ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں نت نئی ایجادات اور میزائل بنا رہے ہیں۔ ہماری انگلیاں بندوقوں کے ٹریگر اور ہمارے بدن پر جنگی لباس ہے۔ اسرائیل کے بارے میں جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج صیہونی رژیم نہ تو اقتصادی میدان میں کوئی اہم پیشرفت کر رہی ہے اور نہ ہی سکیورٹی کے میدان میں۔ خطرے کے الارم ہمیشہ اس کی کالونیوں میں گونجتے رہتے ہیں۔ یمنی میزائل اکثر صیہونی اہداف کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم امریکہ کے بغیر ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔ اس کے حکام دنیا میں قابل نفرت بن چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنرل حسین سلامی ہماری عوام نے کہا کہ کہا کہ ہم ہے اور

پڑھیں:

نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر منصفانہ معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابل قبول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت 27 ویں ترمیم لانے کیلئے متحرک(اتحادیوں سے حمایت کی درخواست)
  • اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
  • ’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟
  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ
  • فوج کو سیاست سے دور رکھیں، جنرل کی جرنلسٹوں کو شٹ اپ کال
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران