بنگلا دیش کے مشہور کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تمیم نے یہ اعلان جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی بیان کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنی کرکٹ کے شاندار کیریئر کو خیرباد کہنے کے فیصلے کی وجوہات بیان کیں۔

اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم 24 گھنٹے بعد انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ اس بار، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور اس فیصلے پر سوچ بچار کے بعد عمل کیا ہے۔

تمیم اقبال نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کے دوران ڈسکشن کا حصہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ سے خود کو الگ کر چکے ہیں، کیونکہ ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ کسی بھی کھلاڑی کا ذاتی ہوتا ہے۔

تمیم نے اپنے بیان میں کپتان نظم الحسین شنتو اور سلیکشن کمیٹی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی واپسی کے امکانات کے حوالے سے نیک نیتی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی اہمیت کو سمجھا اور ان کے فیصلے کا احترام کیا۔

تمیم اقبال نے 2007 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا جبکہ 2008 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 70 ٹیسٹ میچز میں 5,134 رنز، 243 ون ڈے انٹرنیشنل میں 8,357 رنز اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1,758 رنز بنائے۔

 تمیم اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، ان کا یہ فیصلہ نہ صرف بنگلا دیشی کرکٹ کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی ایک جذباتی خبر ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ تمیم اقبال نے انہوں نے

پڑھیں:

زائرین کے زمینی سفر پر پابندی غیر عاقلانہ فیصلہ ہے، علامہ جمعہ اسدی

اپنے بیان میں بزرگ عالم دین علامہ جمعہ اسدی نے کہا کہ حکومت کی ایران، عراق کی زیارات پر جانیوالے زائرین کو زمینی سفر سے روکنا غریب دشمنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے بزرگ عالم دین اور جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کا فیصلہ غیر عاقلانہ ہے۔ حکومت سفر کو ممکن بنائے، بصورت دیگر احتجاج کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ایران و عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کی زمینی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ایران، عراق کی زیارات پر جانے والے غریب زائرین کو زمینی سفر سے روکنا غریب دشمنی ہے۔ علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی اس سے بڑی دلیل کیا ہوگی کہ یہ اپنے شہریوں کو اپنے ہی ملک کے اندر تحفظ دینے سے قاصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا سے کروڑوں لوگ چہلم کے لیے کربلا پہنچتے ہیں۔ پاکستان کے نادار و غریب زائرین سے انکا حق چھیننا حکومت پاکستان کی طرف سے بدترین ظلم و زیادتی ہے۔ پچھلے چہتر سالوں میں کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔ لیکن اس بار اس غیر مقبول حکومت نے یزیدی کردار ادا کرکے کروڑوں عاشقان سید الشہداء (ع) کا دل دکھایا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور زائرین کو زمینی راستے سے سفر کو ممکن بنائے۔ بصورت دیگر حکومت کے اس غیر منصفانہ اور غیر عاقلانہ پالیسی کے خلاف اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • زائرین کے زمینی سفر پر پابندی غیر عاقلانہ فیصلہ ہے، علامہ جمعہ اسدی
  • بھارتی میڈیا ایشیا کپ شیڈول پر برہم، پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا
  • بلند شرح سودکاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، زاہد اقبال چوہدری
  • پاکستانی ٹینس اسٹار میکائیل علی بیگ کی شاندار فتوحات، مسلسل 2 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے
  • انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی، جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • جسپریت بمراہ کا جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
  • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا
  • چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیو کا اعلان کردیا
  • ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا: صدر اے سی سی کا اعلان