لڑکیوں کی تعلیم پر کانفرنس: ملالہ یوسف زئی شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔پاکستان پہنچنے پر پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔کانفرنس میں شرکت کے دوران ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم سے متعلق چینلنجز کے حل کے حوالے سےبات کریں گی۔دوسری جانب کرغزستان کی وزیرتعلیم بھی2 روزہ کانفرنس میں شرکت کےلیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملالہ یوسف زئی
پڑھیں:
وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔