ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح، وزیرِ اعلیٰ سندھ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے فیز ون کا آج کھولا جائے گا، ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلو میٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہو کر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔
کراچی ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی...
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے ایک جدید ترین، تیز رفتار، 6 رویہ کوریڈور ہے، منصوبے کی کل لاگت 55 ارب روپے ہے، سندھ حکومت جس کے لیے تقریباً 32 ارب روپے فراہم کر رہی ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ، کمرشل بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے 23 ارب روپے کا حصہ ڈالا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کی نقل و حمل میں ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، ملیر ایکسپریس وے کو خصوصی جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے، یہ بڑے صنعتی زونز کو جوڑے گا اور کراچی کے روڈ نیٹ ورک پر بوجھ کو کم کرے گا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا۔
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچرمنصوبہ2028 تک جاری رہے گا جس کے تحت زرعی پیداواربڑھانے کیلئے کسانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 180 فیلڈ اسکول قائم کرکے ساڑھے 4 ہزار کسانوں کو تربیت دی جائے گی، اس حوالے سے سکھر، میرپورخاص اور بدین میں بھی فیلڈ اسکول قائم کیے ہیں۔
Post Views: 4