عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور:بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دیے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بانی پی ٹی ائی کی درخواستوں پر بطور اعتراضات سماعت کرے گا، 13 جنوری کوعمران خان کی درخواستوں پر عائد اعتراضات کے خلاف کیس کی سماعت ہوگی۔
خیال رہے بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی۔
درخواست میں عمران خان نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
واضح رہے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں،عمران خان پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں جبکہ چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا مقدمات میں
پڑھیں:
نومئی مقدمات : عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج
نو مئی کوجناح ہاوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہوگئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس پرسماعت کی،عمر ایوب حاضری کیلئے پیش نہیں ہوئے،وکلا نے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی لیکن عدالت نے حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی۔عمرایوب کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ عمر ایوب کو فیصل آباد عدالت سے نو مئی کے ایک مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے،عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے بغیر یہاں پیش نہیں ہو سکتے،وہ حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ گئے ہیں ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سزا ہو چکی ہے تو مجرم عدالت کے سامنے سرنڈر کرے،سزا یافتہ مجرم کو حفاظت راہ داری ضمانت نہیں ملتی ،سزا کے بعد سرنڈر سے پہلے تو ملزم اپیل بھی دائر نہیں کر سکتا۔ عمر ایوب نے جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں،عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں پر بغاوت اور کارکنان کو جلائوگھیرائو پر اکسانے کا الزام ہے۔