لاہور:بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر رجسٹرار نے اعتراضات عائد کر دیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر رجسٹرار نے اعتراضات لگائے ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 13 جنوری کو ان اعتراضات پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو وہ اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے اور ان کے خلاف سیاسی انتقام کے طور پر سازش کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ 2سال سے مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ مقدمات انتقامی کارروائیاں ہیں۔

عمران خان نے درخواست کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ان 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دے۔

یاد ہرے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ لاہور میں 9مئی کے دوران عمران خان کے خلاف کل 12 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقدمات میں ضمانت

پڑھیں:

26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک

---فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل ملک نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل خارج کی تھی، لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اپیل خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج علیمہ خان کی جانب سے میں عدالت میں پیش ہوا اور درخواست دائر کی، عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل حکام وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہے، عدالت کو بتایا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تاحال سپریم کورٹ میں دائر نہیں ہوسکی، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وکالت نامے پر دستخط کروا کر کل رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ 

وکیل فیصل ملک نے گفتگو میں کہا کہ 26 نومبر کے کیسز کا ہمیں یہی پتہ ہے کہ 20 اگست کو سماعت ہونا تھی، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران قبل از وقت سماعت کی درخواست دائر کر کے منظور کی گئی، قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت گندم کی قمیتیں مقرر کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرے، لاہور ہائیکورٹ
  • 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک
  • لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ
  • لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی
  • مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف روزانہ درجنوں درخواستیں آرہی ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ