بلوچستان سے اغوا ہونے والے 2 کشمیری شہری 3 ماہ بعد گھر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بلوچستان سے نجی کمپنی کے اغوا ہونے والے 2 کشمیری ملازمین 3 ماہ بعد مظفر آباد پہنچ گئے ہیں۔
کوہالہ کے رہائشی فیاض احمد قریشی اور عبدالرحیم عباسی کے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی قید سے رہا ہونے کے بعد واپس گھر پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: تحصیل زہری پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری عمارتیں جلا دیں، ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا
فیاض احمد قریشی اپنے کمسن بیٹے کو دیکھ کر شدت جذبات سے رو پڑے جبکہ عبدالرحیم عباسی بھی اپنے خاندان کے افراد کو مل کر آبدیدہ ہوگئے۔ قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائزر سردار مختار عباسی نے دونوں نوجوانوں کا کوہالہ میں استقبال کیا۔
سردار مختار عباسی تعمیراتی کمپنی پروگریسیو ٹیکنیکل ایسوسی ایٹ کے مالک بھی ہیں۔ فیاض احمد قریشی اور عبدالرحیم عباسی بلوچستان میں اسی کمپنی کے پروجیکٹ میں سائٹ انچارج کے طور پر کام کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں عوام دہشتگردوں سے زیادہ کس کے ہاتھوں جان گنوا رہے ہیں؟
گزشتہ برس 14 اکتوبر کو بلوچستان میں منگچر کے علاقے میں چند مسلح افراد نے کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے متعدد افراد کو اغوا کرلیا تھا، مغوی افراد میں 3 کشمیری ملازمین بھی شامل تھے، ابتدائی طور پر دیگر مغویوں کو چھوڑ دیا گیا تھا لیکن 3 کشمیری ملازمین کو قید میں رکھا گیا۔
اغوا کاروں نے مغوی کشمیری ملازمین میں سے ایک، راجہ قیصر کو 30 دسمبر کو قتل کر دیا تھا، مقتول کی 2 جنوری کو اس کے آبائی گاؤں کوہالہ میں تدفین کی گئی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، مغویوں کے لواحقین سے تاوان مانگا جارہا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ تاوان لواحقین سے نہیں بلکہ کمپنی سے مانگا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے جہاد کا نعرہ کیوں لگادیا؟
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے مالک مختار احمد عباسی نے کہا کہ اغوا کاروں نے فیاض احمد قریشی اور عبدالرحیم عباسی کو بلوچستان کے دور دراز پہاڑی علاقے میں چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد وہ واپس مظفرآباد پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاوان سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس معاملے میں ان کی ساکھ متاثر کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر اغوا بلوچ لبریشن آرمی بلوچستان بی ایل اے تعمیراتی کمپنی کشمیری گھر مظفرآباد ملازمین نوجوان واپس پہنچ گئے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اغوا بلوچ لبریشن ا رمی بلوچستان تعمیراتی کمپنی گھر ملازمین نوجوان عبدالرحیم عباسی کشمیری ملازمین کمپنی کے پہنچ گئے
پڑھیں:
سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
سندھ اور بلوچستان کی ہائی ویز پر الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، جب کہ 24 مسافر زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں کنب مہران بائی پاس پر 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوچ کی خاتون میزبان جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایک مسافر کوچ پشاور سے کراچی آرہی تھی، جب کہ دوسری کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی۔
حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو گمبٹ ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم
بلوچستان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر ڈرائیور کو نیند آجانے پر کار ٹرک سے جا ٹکرائی، اس تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر افسوسناک حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج و معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) اوتھل منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار اور ٹرک کے مابین تصادم ہنگول سپٹ کے مقام پر پیش آیا ہے، مرنے والے چاروں افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے بتایا جارہا ہے۔
حکام کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جس کی ایک وجہ اس ہائی وے کا دو رویہ نہ ہونا بھی ہے، ایک ہی سڑک پر آنے اور جانے والے ٹریفک کے درمیان ڈرائیورز کی معمولی سی غفلت بھی بڑے حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔
Post Views: 1