51 سالہ سونو سود نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
معروف بالی ووڈ اداکار اور سوشل ورکر سونو سود نے مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کا راز شیئر کردیا۔
51 سال کی عمر میں بھی اپنی مضبوط اور متوازن جسمانی ساخت کے لیے مشہور اداکار سونو سود کا کہنا ہے کہ ان کی صحت مند طرز زندگی کا راز سادگی اور مستقل مزاجی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سونو سود نے انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ سے سبزی خور (ویجٹیرین) ہیں اور کبھی سبزی اور دالوں کے سوا غذا یا شراب کا استعمال نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی مضبوط جسمانی ساخت کا سہرا ان کی خوراک اور پنجابی جینیات کو جاتا ہے، جو انہوں نے اپنے والدین سے وراثت میں حاصل کی۔
View this post on InstagramA post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)
سونو کا ماننا ہے کہ فٹ رہنے کے لیے سپلیمنٹس ضروری نہیں۔ اگرچہ انہوں نے پروٹین پاؤڈر کا استعمال کیا ہے، لیکن وہ سپلیمنٹس اور اسٹیرائڈز سے گریز کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ پرتعیش ہوٹلوں میں بھی سادہ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جیسے سلاد اور انڈے کی سفیدی۔ سونو دال اور چاول کو اپنی پسندیدہ غذا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ایک ڈش پر ہمیشہ گزارہ کر سکتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)
اداکار نے بتایا کہ انکی فٹنس کا راز صرف مستقل ورزش اور سادہ خوراک کا استعمال ہے۔ وہ اپنے ناشتے میں انڈے کی سفیدی، ایووکاڈو، سبزیاں اور پپیتا شامل کرتے ہیں، جو انہیں دن بھر توانائی فراہم کرتا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سونو سود کی نئی فلم فتح ریلیز ہوئی ہے جس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا راز
پڑھیں:
سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔
یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔