پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں۔

ترجمان کے مطابق سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا ہے۔ عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 روز کی مدت کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی۔ ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ، اور متعلقہ معلومات ہوں گی۔

وزارت مذہبی امورترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔ عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سعودی وزارت حج  کے زیر اہتمام جدہ میں جاری چار روزہ بین الاقوامی حج کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔حج ایکسپو میں حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے ذمہ دار اداروں اور کمپنیوں سے مزید معاہدے بھی کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

امریکی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کے لیے ٹیرف میں کمی، پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ

اسلام آباد/واشنگٹن: پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، منڈیوں تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔یہ پیش رفت واشنگٹن ڈی سی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نِک اور امریکی تجارتی نمائندے ایمبیسڈر جیمی سن گریر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق، اس معاہدے کے تحت پاکستان کی امریکا کو برآمد کی جانے والی اشیاء پر عائد محصولات (ٹیرف) میں نمایاں کمی کی جائے گی جس سے پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈی میں مزید رسائی حاصل ہوگی اور پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی برتری حاصل ہو گی۔امریکی منڈی میں پاکستانی مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں نرمی کا براہِ راست فائدہ ٹیکسٹائل، زراعت، معدنیات اور دیگر صنعتی شعبوں کو پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، امریکی کمپنیاں پاکستان کے توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کرپٹو کرنسی، کان کنی، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گی۔معاہدہ امریکی ریاستوں اور پاکستانی اداروں کے درمیان براہِ راست تعاون کی راہیں بھی کھولے گا. جس سے تعلیمی، تکنیکی اور کاروباری روابط کو فروغ ملے گا۔معاہدے کے اعلان کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں نہ صرف اس تجارتی معاہدے کو ایک نئے اقتصادی دور کا آغاز قرار دیا بلکہ بھارت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے ایک کمپنی کے انتخاب کے عمل میں ہیں۔ شاید ایک دن پاکستان بھارت کو تیل بیچے گا۔معاشی ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرے گا بلکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔یہ پیش رفت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔وزارت خزانہ اور وزارت تجارت نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ: اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • حج سے محروم رہنے والے عازمین سے اضافی رقم نہیں لیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز
  • پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری
  • امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع کا ضامن: وزارت خزانہ
  • 4افرادکاشوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ نازیبافعل،پولیس مقابلے میں کتنے افرادہلاک ہوگئے ؟
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات
  • وزارت تجارت کا افغانستان کے ساتھ ٹیکس رعایتوں کے لئے ایف بی آر کو خط
  • سعودی عرب کی جانب سے پرتگال کے فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری کا خیر مقدم
  • نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات
  • امریکی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کے لیے ٹیرف میں کمی، پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ