اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ اور جب ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کہا جاتا ہے میں مذاکرات کے خلاف ہوں۔ لیکن یہ لوگ خود مذاکرات کے خلاف ہیں۔ کیا اس طرح کے ماحول میں مذاکرات ہوسکتے ہیں؟
پی ٹی آئی کے رویئے سے متعلق   انہوں نے کہا کہ کیا ایسے رویئے میں مذاکرات کا عمل آگے چل سکتا ہے ؟۔ اور اگر ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔ یہ لوگ قطعی طور پر مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ ان لوگوں کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوں۔ اور آج یہ لوگ بتائیں کہ مذاکرات کے لیے کیوں تیار ہو گئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے حکومت کے پاس اختیارات نہیں کیسے ان سے مذاکرات کریں۔ تو ان کے خیال میں جن کے پاس اختیارات ہیں ان سے مذاکرات کر لیں۔ ایوان کو چلانا اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مذاکرات کے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

این ڈی ایم اے قائمہ کمیٹی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا: اجلاس میں شکوہ

— فائل فوٹو

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

دورانِ اجلاس رکنِ قائمہ کمیٹی شازیہ سومرو نے سوال کیا کہ رواں سال مون سون کی بارشوں سے بچاؤ کے لیے این ڈی ایم اے نے کیا اقدامات کیے ہیں؟ این ڈی ایم اے قائمہ کمیٹی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے سے جو سوال ہوں اس کے جواب قائمہ کمیٹی کو ملنے چاہئیں۔

پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان

پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹپنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے حکام کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ناگہانی آفت سے قبل الرٹ جاری کرتا ہے، حالیہ ژالہ باری کا بھی الرٹ این ڈی ایم اے نے جاری کیا تھا اور اب ہیٹ ویو کا بھی الرٹ آنے والا ہے۔

رکنِ قائمہ کمیٹی شگفتہ جمانی نے کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ ژالہ باری کا کسی کو اندازہ نہیں تھا، آئندہ دنوں میں بھی ژالہ باری متوقع ہے، کیا وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے کوئی اقدامات کیے ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا دو ایٹمی طاقتوں کو مذاکرات کا مشورہ
  • بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف
  • بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • این ڈی ایم اے قائمہ کمیٹی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا: اجلاس میں شکوہ
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، رافائل گروسی
  • چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی
  • پہلگام ڈرامہ :بھارتی میڈیا نے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں۔۔۔؟دفاعی ماہرین نے سنجیدہ سوال اٹھا دیئے۔۔۔۔حقائق پرمبنی ویڈیو بھی دیکھیں
  • پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری