مریخ اور زمین کا نایاب ملاپ:16 جنوری کو واضح مشاہدے کا موقع
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کوالالمپور:فلکیاتی مظاہر کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر ہے کہ 16 جنوری بروز جمعرات، مریخ سورج اور زمین کے درمیان سیدھ میں آجائے گا، جس کے نتیجے میں لوگ زمین سے اس سرخ سیارے کا واضح نظارہ کر سکیں گے۔
ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ہر 26 ماہ بعد پیش آنے والے اس واقعے میں سورج مریخ کو مکمل طور پر روشن کر دیتا ہے، جس سے یہ سیارہ زمین سے نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔ملائیشین اسپیس ایجنسی (Mysa) کے مطابق یہ واقعہ جنوری سے جولائی تک مریخ کو زمین سے دیکھنے کے ایک شاندار موقع کا آغاز ہوگا۔
اس سے قبل آخری بار یہ واقعہ 8 دسمبر 2022 کو پیش آیا تھا، جب لوگوں نے اسی طرح کا نایاب فلکیاتی مظاہر دیکھا تھا۔
سائنس دانوں کے مطابق دوربین کے بغیر بھی مریخ اپنی مخصوص سرخی مائل روشنی کے ساتھ واضح طور پر نظر آئے گا۔یہ موقع فلکیاتی دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک نایاب اور دلچسپ تجربہ فراہم کرے گا۔
اگر آپ اس موقع کو یاد رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی دوربین تیار رکھیں یا کسی صاف مقام پر جا کر اس نظارے کا لطف اٹھائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-5
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع جامشورو کے تحصیل نوری آباد کے گاؤں حیدر پالاری کے رہائشی خاتون زوجہ یار محمد نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بااثر افراد عالم پالاری اور پوڑو پالاری نے مل کر ہماری 30 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرکے کراچی کے ایک بلڈر کو فروخت کردیا ہے جبکہ میرے اہل خانہ سے سونا اور سامان ہتھیا لیا ۔ اس نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میرے بیٹے نے عالم پالاری کی بھانجی سے عدالت میں نکاح طے کیا تھا جس کے بعد لڑکی نے عدالت پہنچ کر نکاح کی تصدیق کی لیکن اپنی مرضی سے اپنے رشتہ داروں کے پاس چلی گئی۔ فی الحال لڑکی اپنے رشتہ داروں کے پاس ہے لیکن اس کے باوجود عالم پالاری اور پوڑوپالاری ہمارے خلاف نفرت کو ہوا دے رہے ہیں اور ہمیں نوری آباد اور جامشورو ضلع سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ لوگوں کے خوف کی وجہ سے میرا بیٹا فیاض روپوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔