وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بلالیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
ایوی ایشن کو دفاع ڈویژن اور نارکوٹکس کو داخلہ ڈویژن میں شامل کرنے پر غور ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں نیشنل ویمن انٹر پرونیور شپ پالیسی و ایکشن پلان کا ڈرافٹ بھی پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ رولز میں نئی شق کے شامل کرنے کی منظوری کا ایجنڈا اور نیشنل کمیشن مینارٹیز ایکٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
ایجنڈے کے مطابق ای سی اے سی کے ملازمین کے پیکیج کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات بھی چیت دورے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پزشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔