سانگھڑ،جماعت اسلامی کے تحت بے امنی کیخلاف آل پارٹیز کا نفرنس
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سانگھڑ (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ میں بے امنی، اغوا، ڈاکے، چوریاں، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس،سندھ میں امن و امان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،اے پی سی میں سیاسی جماعتوں کے رہنما وکلاصحافی اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کثیر تعداد میں شرکت خوش آئند ہے۔ سندھ حکومت ترقیاتی کاموں میں سانگھڑ کو نظر انداز نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر افضال احمد آرائیں نے نیشنل پریس کلب سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس سے قبل انہوں نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ وفد میں جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر رفیق منصوری ، نائب امیر ضلع ظہیر الدین جتوئی ، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ راجا وسیم احمد ، الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت بھی ان کے ساتھ تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے سکھر میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سندھ میں بے امنی، اغوا، ڈاکے، چوریاں، ڈاکو راج قبائلی جھگڑوں اور دریائے سندھ پر بنائے جانے والے 6 اضافی کینالز کے خلاف مؤثر آواز ثابت ہوگی، اے پی سی میں سیاسی جماعتوں کے رہنما وکلا صحافی اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت سندھ سماج دوست عناصر کی سندھ کے مسائل سے دلچسپی کی غماز ہے۔اس کانفرنس کے ذریعے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ میں قیام امن کے لیے مؤثر اقدامات کرے ، امن و امان سماج کی بنیادی ضرورت ہے جسے قائم کرنے میں سندھ حکومت ابھی تک ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا معاشرتی تعمیر و ترقی میں بہت بڑا کردار ہے ، سانگھڑ سندھ کا بہت ہی مالدار وسائل سے مالا مال ضلع ہے لیکن سندھ حکومت نے ضلع سانگھڑ کو ترقیاتی کاموں میں ہمیشہ نظر انداز کیا ہے امن و امان کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں ہے جماعت اسلامی کی قیادت ہمیشہ چوکس و بیدار ہاتھوں میں رہی ہے اور باب الاسلام سندھ میں سندھ کے مسائل کو حل کرانے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ہمیں خوشی ہے کہ سانگھڑ کے میڈیا کے دوست خصوصاً نیشنل پریس کلب کے لوگوں نے ہمیشہ قومی اور علاقائی مسائل کو اجاگر کیا ہے ہم توقع رکھتے ہیں کہ سانگھڑ پریس کے نو منتخب عہدیداران مسائل پر اپنی آواز اٹھانے میں کسی بھی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کی ٹیم اختیار سے بڑھ کر کام کررہی ہے‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-15
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ آ ج مرحوم ڈاکٹر احمد شریف کے گھر گئے اور ان کے داماد عمیراور ڈاکٹر صاحب کے قریبی دوست ڈاکٹر عبد العلیم صدیقی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا مغفرت کی۔امیر ضلع کے ہمراہ قیم ضلع نویداختر اور عبد الوحید خان بھی تھے۔مرزا فرحان بیگ نے ڈآکٹر احمد شریف کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر احمد شریف اپنے پیشے سے انتہائی مخلص تھے وہ ایک درد مند دل رکھنے والے فرد تھے انہیں تا دیر یاد رکھا جائے گا بعد ازاں وہ یوسی 10 لانڈھی ٹاؤن گیے اور انہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے یوسی 10 کے چیرمین عبد الحفیظ ،وائس چیرمین طارق صدیقی اور کونسلرو ناظم علاقہ صفدرعلی،زوہب ، انتخاب عالم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی ٹیم بھر وقت دے رہی ہے۔