اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایس آئی ایف سی  ایگزیکٹو کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں  "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں "اڑان پاکستان"پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر منصوبہ بندی نے 'اڑان پاکستان' پروگرام کی اہم خصوصیات اور سٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔

کمیٹی کی جانب سے  'اڑان پاکستان' پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر  حکمت عملی بنانے کا عزم  کیا گیا ۔ایس آئی ایف سی کا  "ہول آف دی نیشن فورم" کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور  دیا گیا ۔

اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے: خواجہ آصف

وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے 'اڑان پاکستان' کی حمایت کے لیے میڈیا حکمت عملی پیش کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی3 اے  کی جانب سے بین الاقوامی مشاورتی معاونت پر پیش رفت کی تفصیل بھی  پیش  کی گئی ۔کمیٹی نے جاری کوششوں کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں پر زور دیااورایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت  کا پختہ عزم ظاہر کیا ۔

افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی موجودگی اور پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے پر اختلاف ہے: آرمی چیف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔

 گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • پشاور، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیشل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں امن و استحکام کا جائزہ
  • وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
  • پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم
  •  محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال