آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی معاہدوں کی منظوری، قیمت میں 11 روپے تک کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی کابینہ نے 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دے دی جس سے بجلی کی قیمت میں 11 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر 14 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز ) کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی تجویز کی منظوری دے دی۔ ان نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے بعد مذکورہ آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ان آئی پی پیز سے گزشتہ سالوں کے اضافی منافع کی مد میں 35 ارب روپے کی کٹوتی کی جائے گی، ان آئی پی پیز میں 10 وہ ہیں جوکہ 2002 کی پالیسی کے تحت بجلی بنا رہے تھے جبکہ 4 وہ ہیں جو کہ 1994کی پاور پالیسی کے تحت قائم کئے تھے۔ اس کے علاوہ 1994 کی پالیسی کا ایک آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے۔اب تک آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں سے حکومت کو ان معاہدوں کے قابل اطلاق رہنے تک کل 1.

4 کھرب روپے کی بچت ہوگی جبکہ سالانہ 137 ارب روپے کی بچت ہوگی جس کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدے بڑی کامیابی ہے جن سے نہ صرف قومی خزانے کو بچت ہو گی بلکہ گردشی قرضہ ختم ہو گا اور بجلی کی قیمت بھی کم ہوگی۔انہوں نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب نظر ثانی شدہ معاہدوں پر وزیر پاور، مشیر پاور، سیکرٹری پاور ، اور اس حوالے سے قائم کی گئی ٹارسک فورس کے ممبران کی کارکردگی کو سراہا-وفاقی کابینہ نے حکومت کی رائٹ سائیزنگ کے حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارش پر وزارت انسداد منشیات کی وزارت داخلہ ڈویژن میں انضمام کی منظوری دے دی- جس کے بعد انسداد منشیات ڈویژن وزارت داخلہ کے ایک ونگ کے طور پر کام کرے گا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس وزارت داخلہ کا ایک ملحقہ محکم ہوگا۔

اس انظمام سے انتظامی معاملات، تنخواہوں، دفتری دیکھ بھال کے امور اور دیگر آپریشنل خرچوں کی مد میں قومی خزانے 183.250 ملین روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کی رائٹ سائیزنگ کے حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارش پر ہوا بازی ڈویژن کی ڈیفینس ڈویژن میں انضمام کی منظوری دے دی۔ جس سے انتظامی معاملات، تنخواہوں، دفتری دیکھ بھال کے امور اور دیگر آپریشنل خرچوں کی مد میں قومی خزانے 145 ملین روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ 2013 تک سول ایوی ایشن کے امور وزارت دفاع کے ماتحت تھے اس لئے حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے ہوا بازی ڈویژن کو وزارت دفاع میں دوبارہ ضم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے ایئر اسپیس مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پبلک پروکیورمنٹ رولز ، 2004 میں ایک نئے سیکشن 45-اے کے اندراج کی منظوری دے دی- اس سیکشن کے تحت ایک پروکیورنگ ایجنسی پروکیورمنٹ کا تمام عمل یا اس عمل کا کچھ حصہ کسی دوسری پروکیورنگ ایجنسی کے حوالے کر سکے گی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت انسانی حقوق کی سفارش پر نیشنل کمیشن فار مائیناریٹیز ایکٹ 2024 کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دے دی وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر ڈاکٹر محمد بشیر کی بطور ممبر ٹیکنیکل انوائرمنٹ ٹریبیونل، اسلام آباد کنٹریکٹ کی بنیاد پر مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی-

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: معاہدوں کی آئی پی پیز کی منظوری

پڑھیں:

سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی

کراچی(کامرس ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 833 روپے گر کر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 597 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 47 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 40 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ بالترتیب 3 ہزار 497 روپے اور 2 ہزار 998 روپے میں فروخت ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 305 ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا جبکہ 23 اپریل کو 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے پر آگئی تھی۔
مزیدپڑھیں:جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، خواجہ آصف

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی
  • سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون کی معلومات غلطی سے لیک کر دیں
  • سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
  • مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ، موجودہ قیمت جانیں 
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • پنجاب کابینہ: 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ ہو گا، آرڈیننس میں ترمیم منظور
  • کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملز کا لائسنس منسوخ ہوگا
  • لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
  • پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟