نائیجیریا : فضائیہ کی نااہلی سے 16شہری نشانہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ابوجا ( انٹرنیشنل ڈیسک)نائیجیریا کی فضائیہ نے کہا ہے کہ شمال مغربی ریاست میں مسلح گروہوں کو نشانہ بنانے کے دوران فضائی حملے میںغلطی سے 16 شہری ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق نائیجیریا کی فوج اور فضائیہ نے شمال مغربی اور وسطی علاقے میں مسلح جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہ ڈاکو دیہی بستیوں کے مکینوں کو قتل کرتے اور بڑے پیمانے پر اغوا کرتے ہیں۔ فضائیہ کے ترجمان ائر وائس مارشل اولسولا اکنبویوا نے بیان میں کہا کہ ریاست زمفارا میں ہفتے کی رات ایک فضائی حملے میں ڈاکوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ فضائیہ مغوی متاثرین کو بازیاب کرانے میں کامیاب رہی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک سیکورٹی گارڈز سمیت کم از کم 16 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اولسولا اکنبویوا نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی فضائی حملوں میں عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ دسمبر 2024 ء میں شمالی مغربی صوبے سوکوتو میں ایک فضائی حملے کے دوران غلطی کے نتیجے میں 10 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔نائیجیریا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل کرسٹوفر موسیٰ نے کہا کہ فضائیہ نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بنایاتھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی زیر قیادت وفد کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ
زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سربراہ زمبابوے ایئرفورس کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر ایئرمارشل جان جیکب نزویدے نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تربیتی پروگرامز اور تکنیکی مہارت سمیت دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، ایئرچیف نے زمبابوے ایئرفورس کےلیے آپریشنل تربیت میں بہتری کےلیے ہرممکن مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے زمبابوے کی فضائیہ کی ابتدائی تربیت اور اسٹرکچرنگ میں بھی بھرپور کردار ادا کیا تھا، دونوں ممالک کے دیرینہ عسکری تعلقات قائم ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ تعلقات علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور میں مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔