نئے صوبوں سے معاشی، سیاسی اور اقتصادی بہتری آئیگی، ڈاکٹر سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سماجی شخصیات سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین ایم آئی ٹی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت شہری علاقوں میں سندھی النسل وڈیرے قابض ہوگئے ہیں اور وہ مہاجروں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری کا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نئے صوبے وقت کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ صوبوں میں انتظامی دشواریاں اور سیاسی افراتفری کے باعث نئے صوبے بناکر عوام کو اور عوامی نمائندوں کو بھرپور اختیار دیا جاسکتا ہے، اس سے عوامی سطح پر مسائل بھی حل ہوں گے اور گڈ گورننس بھی قائم ہوسکے گی۔ وہ کراچی کے مختلف مہاجر رہنماؤں، تاجروں اور سماجی شخصیات سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ ایم آئی ٹی روز اول سے مہاجر صوبے کی تحریک چلارہی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مہاجروں کے مسائل کا واحد حل مہاجر صوبہ ہے جس کے ذریعے مہاجروں میں احساس محرومی بھی دور کیا جاسکتا ہے اور مہاجروں کو روزگار سے لے کر تعلیم تک کے مواقع فراہم ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی اور حیدرآباد سمیت شہری علاقوں میں سندھی النسل وڈیرے قابض ہوگئے ہیں اور وہ مہاجروں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری کا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں، تعلیم سے لے کر ملازمت تک مہاجروں پر دروازے بند کردیئے گئے اس صورتحال کا واحد حل سندھ میں مزید صوبوں کا قیام ہے، اسی طرح پنجاب، بلو چستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی نئے صوبے بنائے جائیں تاکہ صوبے بھی مضبوط ہوں اور وفاق بھی مستحکم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ون یونٹ کی تقسیم کے بعد سے سندھ میں مہاجروں کے ساتھ صوبائی سطح پر زیادتی کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے، اسی طرح ملک میں دیگر قومیتوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کیا گیا لہٰذا اب نئے صوبوں کی تشکیل سے ملک میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی طورپر بہتری پیدا ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہاجروں کے کے ساتھ نے کہا
پڑھیں:
گوجرانوالہ: نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز وفات پا گئے‘ ختم قل کل ہو گا
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) روزنامہ نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چمن شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں صحافیوں، اخبار فروشوں، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جبکہ اخبار فروش یونین کے صدر تنویر کمبوہ، سینئر نائب صدر ظفر اللہ نیازی، جنرل سیکرٹری علی حسن بھٹی، اقبال حسین، اختر حسین قادری، حامد شاہ، قاضی نوید احمد، سلیم بٹ، راشد حسن، سلیم سٹال، حاجی جعفر حسین، گلشاد احمد، صابر حسین، علی اکرم، شہباز احمد، حافظ عبدالغفور، مرزا منظور حسین، ملک اعجاز احمد، سمیت اخبار فروشوں کی کثیر تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر اخبار فروش رہنماؤں نے مرحوم کے صاحبزادوں قیصر اقبال، مصطفیٰ اقبال اور عمران اقبال سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور شفیق انسان تھے۔ اللہ رب العزت ان کی کامل بخشش و مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ علاوہ ازیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے 18 ستمبر بروز جمعرات صبح دس بجے چھوٹی سول لائن سیالکوٹ روڈ نزد اخبار مارکیٹ ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی جائے گی۔