جرمنی: دیر سے آنے والے طلبہ کو 5یورو جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن شہر نیورمبرگ کے ڈیورر ہائی اسکول نے مسلسل اور بغیر کسی عذر کے دیر سے آنے والے طلبہ پر 5یورو جرمانہ عائد کردیا۔ اسٹوڈنٹ کونسل کا کہنا ہے کہ جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد سے کلاسوں میں تاخیر سے آنے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جرمانہ صرف 9سے 11 سال کی عمر کے بچوں پر لاگو ہوتا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ نیا اقدام سزا کے طور پر نافذ نہیں کیا گیا ۔ طلبہ کی بڑی تعداد ہے جو بلا وجہ دیر سے اسکول آتی ہے۔ انہیں اسکول سے نکالنے کی دھمکی دی جاتی ہے تو انہیں کوئی پروا نہیں ہوتی،تاہم 5 یورو جرمانہ ادا کرنا انہیں پریشان کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔
ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔