ٹریفک حادثات ،تین افراد جاں بحق،خاتون منشیات فروش سمیت3 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حیدرآباد/مٹیاری(اسٹاف رپورٹر +نمائندہ جسارت)نوری آباد اور مٹیاری میں ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا اور پولیس افسر جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،سی آئی اے پولیس نے خاتون سمیت منشیات فروش گروہ کے 3کارندوںکو دھرلیا، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹنڈوالہیار کے گوٹھ شاہ ہوتی کا ر ہائشی پولیس انسپکٹر محبوب علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور نہرو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھر مٹیاری کے قریب پلیجانی موری کے مقام پرٹریکٹر نے موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیادونوں افراد موقع پر جاںبحق، مرنے والے دونوں افراد محمد رحیم بروہی اور امام بخش بروہی باپ بیٹا ہیں واقعے پر علاقہ مکین جائے وقوعہ پہنچ گئے، اطلاع پر شاھپور پولیس نے لاش اپنے تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ٹریکٹر تحویل میں لے لیا ہے اطلاع پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔دریں اثناء سی آئی اے پولیس حیدرآباد نے خفیہ اطلاع پر ہالاناکہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کے تین کارندوں خلیل بلوچ، زاہد بلوچ اور ان کی ساتھی رانی بلوچ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 کلو آئس اور کرسٹل کار برآمد کرلی جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 12کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اس حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ لنجار نے بتایا کہ یہ منشیات بلوچستان سے سندھ میں فروخت کے لیے لائی جارہی تھی جسے حیدرآباد میں پکڑا ہے ،مقدمات درج کرلیے گئے ۔علاوہ ازیںتھانہ ہٹڑی کی حدود میں واقع فضل سن سٹی کے قریب مسلح افراد نے دکاندار غلام عباس سے رقم، موبائل فون چھین لیا مزاحمت پر دکاندار کو زخمی کردیا جبکہ ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
ہفتے کی شام لندن جانے والی ایک ٹرین میں بڑے پیمانے پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق یہ ٹرین شمال مشرقی شہر ڈانکاسٹر سے لندن کے کنگز کراس اسٹیشن جا رہی تھی، یہ ایک مصروف راستہ ہے جس پر عام طور پر مسافروں کا ہجوم رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی ریاست مشی گن کے وال مارٹ اسٹور میں چاقو سے حملہ، 11 افراد زخمی
یہ افسوسناک واقعہ شام 7 بج کر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ٹرین پیٹر بورو اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص بڑے چاقو کے ساتھ ٹرین میں داخل ہوا اور اچانک حملہ شروع کر دیا۔ ایک مسافر نے دی ٹائمز سے گفتگو میں بتایا کہ ہر طرف خون ہی خون تھا، لوگ بیت الخلا میں چھپنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ کچھ بھاگتے ہوئے ایک دوسرے پر گر رہے تھے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق انسدادِ دہشت گردی پولیس بھی تحقیقات میں مدد کر رہی ہے تاکہ واقعے کے محرکات اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے کو افسوسناک اور ہولناک قرار دیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، میری ہمدردیاں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، اور میں ہنگامی سروسز کے عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فوری کارروائی کی۔ علاقے میں موجود شہری پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا چاقو حملہ لندن