اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکی ثالثی کی تعریف کی اور کہا غزہ کیخلاف اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کیلئے معاہدہ پر عملدرآمد کیا جائے، اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کیلئے معاہدہ پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کہتے ہیں معاہدہ ہوگیا، اب امداد میں رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے، فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیئے۔ سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکی ثالثی کی تعریف کی اور کہا غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کیلئے معاہدہ پر عمل درآمد کیا جائے، اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کیلئے معاہدہ پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے یمنی حوثیوں کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر مزاحمتی گروپوں کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیلئے معاہدہ پر
پڑھیں:
نیویارک، اقوام متحدہ کے سامنے آرتھوڈوکس یہودیوں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک گروپ نے اگلے ہفتے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی شرکت کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ نیویارک میں سینکڑوں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا نیتن یاہو اور بین گیور یہودی عوام کے پہلے دشمن ہیں، صیہونیت مخالف یہود دشمنی نہیں ہے، یہودیوں کو اسرائیلی فوج میں ملازمت کرنے پر مجبور ہونے سے روکو۔ مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی لگایا جس پر لکھا تھا نیتن یاہو، آپ ہماری نمائندگی نہیں کرتے اور اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے ان کے نیویارک کے سفر کے مخالف ہیں۔