شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
مائدہ وحید: شہریوں نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو کم از کم قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ جائے گا اور اس کا براہ راست اثر عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑے گا۔
شہریوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے نہ صرف پٹرول بلکہ دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی، جس سے غریب عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
یاد رہے کہ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا،پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے ہو گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے ہو گئی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
پڑھیں:
متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینال منصوبے کیخلاف دھرنوں اور راستوں کی بندش سے سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔ او سی اے سی کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں۔