بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش کی گئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 مرتبہ چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا تاہم اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن سیف علی خان نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تاہم چور بھاگ نکلا جس کے بعد فوری طور پر سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سیف علی خان کے مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

خوش قسمتی سے واردات کے وقت کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں وہ اپنی بہن کرشمہ کے گھر پر تھیں۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)



کرینہ کپور خان کی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’گزشتہ رات سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر چوری کی کوشش کی گئی تھی۔ سیف کے بازو پر چوٹ آئی تھی جس کے علاج کے لیے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ باقی خاندان کے لوگ محفوظ ہیں، ہم میڈیا اور شائقین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے‘۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف علی خان گھر میں کے گھر گھر پر

پڑھیں:

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، ایم اکیو ایم لندن کے دو مطلوب ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے سعودآباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔

رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق سعودآباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان محمد شہاب خان عرف کارا اور منصور عالم عرف چرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ 

اعلامیے کے مطابق ملزمان سے ایک عدد آٹو رکشہ، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزم منصور عالم نے کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے رکشہ چلانا شروع کردیا تھا، رکشے پر گٹکا/ماوا اور منشیات کی ترسیل کرتا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملزم محمد شہاب خان نے اعتراف کیا ہے وہ ایک نجی فیکٹری میں نوکری کرتا ہے اور ڈیوٹی کے بعد اسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔ 

ملزمان نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں 4 لاکھ روپے، 40 سے 50 موبائل فونز اسلحے کے زور پر لوٹنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس، متعدد قراردادیں منظور
  • ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، پاور پلانٹ نشانہ، متعدد علاقوں میں بجلی بند
  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، ایم اکیو ایم لندن کے دو مطلوب ملزمان گرفتار
  • ’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات
  • معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے سنگین بیماریوں کا شکارہونے کا انکشاف
  • دمشق، مار الیاس چرچ پر خودکش حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
  • خضدار: قبائلی رہنما میر عطا الرحمان مینگل قاتلانہ حملے میں جاں بحق، بیٹا زخمی
  • ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی سفر، پاکستان کی متعدد شعبوں میں ترقی
  • اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ
  • محرابپور،ڈکیتی میں شہری نقدی سے محروم