الیکشن کمیشن نے 139 اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی کی رکنیت معطل، حافظ نعیم بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-24 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ معطل شدہ اراکین گوشوارے جمع کرانے تک کسی اسمبلی یا سینیٹ کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا کہ گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
رکنیت سے محروم ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے 16 ارکان، 2 سینیٹرز، پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33، اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان شامل ہیں۔ معطل ہونے والوں میں اختر مینگل، قاسم گیلانی، طارق بشیر چیمہ، اور حافظ نعیم الرحمان جیسے اہم نام شامل ہیں۔
چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرز کو معطل اراکین کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں معطل اراکین کی شرکت کو روکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اسمبلی کے
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔