وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب میں کمیٹی بنادی: رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطالبات کے جواب میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندہ کمیٹی قائم کی ہے، جو پی ٹی آئی کے مطالبات کا جائزہ لے کر باضابطہ جواب دے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی پی ٹی آئی کے مطالبات کا تفصیل سے جائزہ لے گی، تاہم فی الحال میں ابتدائی طور پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہوں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ اپوزیشن نے آج کے اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے کوئی مطالبہ پیش نہیں کیا، بلکہ پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، مگر پی ٹی آئی نے اپنے کسی سیاسی قیدی کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صرف عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس یا تین سینئر ترین ججز پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جائے، جب کہ 9 مئی کے واقعات پر تحقیقات کا معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی عدالت میں گرفتاری پر اس وقت کے چیف جسٹس نے نوٹس لیا تھا، اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے حوالے سے جوڈیشل عمل مکمل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں، اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے کچھ افراد کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل پی ٹی آئی کے کے مطالبات نے کہا
پڑھیں:
باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل بھارت نے جو اعلانات کیے آج اسکی تفصیل ہم نے بلاول بھٹو زرداری کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس میٹنگ میں باہمی رضامندی سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل سے باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوجاتا، مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مزید کوئی پیشرفت صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی۔ آج طے کیا ہے کہ آج مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ 2 مئی کو بلائی جارہی ہے جس میں پی پی اور ن لیگ وفاقی حکومت کے ان فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔
لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکریہ کہ ہمارے تحفظات سنے اور فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بن رہی ہے، ہم لوگوں کی شکایات کو دور کرسکیں گے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر تین صوبوں نے اعتراضات اٹھائے، اس پر بھی متفقہ فیصلہ لیا گیا۔ آج ہم صرف اتنا طے کر رہے ہیں کہ نئی نہریں نہیں بن رہیں۔
مزید :