نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بمراہ نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبر آسانی سے پھیلتی ہے لیکن اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ دعوی کیا گیا تھا کہ بمراہ کرکٹ میں واپسی کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے، ڈاکٹروں نے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

منیب بٹ نے صابری قوال کے قتل پر خاموشی کے خلاف آواز اٹھا دی، ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔

منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟

اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات یا مقاصد کے لیے نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہر اس موقع پر بولا جانا چاہیے جب انسانی جانوں کی حرمت پامال ہو۔

A post common by VeryFilmi (@veryfilmi)

منیب بٹ نے کہا کہ صابری قوال فیملی کے تین لوگوں کو قتل کردیا گیا ان کے گھر والوں کا کیا حال ہوگا وہ بھی ہماری طرح کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار تھے جو محبت بانٹنے پرفارم کرنے جارہے تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیئے تاکہ آئندہ کوئی بھی فنکار یا عام شہری اس قسم کے ظلم کا شکار نہ ہو۔

سوشل میڈیا منیب بٹ کا یہ ویڈیو بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد نے منیب کے مطالبات کی حمایت بھی کی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • بھارت بھاگ نکلا!
  • کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروانے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • پاکستان نے افغان طالبان کو تسلیم کرنے کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دے کر مسترد کر دیا
  • بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر
  • فلم جوائے لینڈ کرنے پر ثروت گیلانی کو پچھتاوا؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
  • بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بیٹر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے باہر
  • فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی
  • ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
  • کاسمیٹک سرجری کا الزام، اداکارہ کومل میر نے خاموشی توڑ دی
  • منیب بٹ نے صابری قوال کے قتل پر خاموشی کے خلاف آواز اٹھا دی، ویڈیو وائرل