کراچی:

پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں پولیس افسر دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے  ویلفیئر افسر منیر شاہ نے بذریعہ فون اطلاع دی ہے کہ سب انسپکٹر سلیم ٹرینی اپر اسکول کورس کا دوڑنے کے دوران گر کر انتقال ہوگیا۔

گرنے کے بعد انہیں فوری طور پر قریب ہی قائم مرشد اسپتال لے جایا گیا جبکہ ابتدائی طور پر جان لیوا واقعہ ہارٹ اٹیک کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

 کورس مکمل کرنے والوں کی ایک ہفتے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈہونے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026 تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے بدھ کو جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

عامر علی خان نے بتایا کہ نادرا عوام کی سہولت کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری زیادہ تر خدمات اپنے موبائل فون کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، ’پاک آئی ڈی‘ ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ڈیجیٹلائزڈ نظام نہ صرف شفافیت کو یقینی بناتا ہے بلکہ بدعنوانی کے تدارک کے لیے ایک شاندار اور مؤثر ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کی فراہم کردہ سہولتیں نہ صرف پاکستان کے اندر بسنے والے عوام کو میسر ہیں، بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی ان خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ڈیجیٹل نظام کس قدر اہم ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس افسر ہلاک، 2 شدید زخمی
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • 14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
  • کراچی پولیس نشانے پر، رواں سال میں اب تک افسر سمیت 14 جوان شہید
  • لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
  • 14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ء ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی