دمشق : 12 برس بعد ہسپانوی سفارت خانہ بحال کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ہسپانوی وزیرخارجہ جوز مینوبل الباریس شامی حکام سے ملاقات کررہے ہیں
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) دمشق میں 12 سال بعد ہسپانوی سفارتخانے پر پرچم لہرا دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد مغربی ممالک کا شام سے تعلقات بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں تازہ ترین اضافے کے طور پر اسپین کے وزیرِ خارجہ نے دمشق کے سفارت خانے میں اپنے ملک کا پرچم بلند کیا۔ ایک عشرے سے زائد عرصے تک میڈرڈ کی جانب سے سفارتی سرگرمیاں معطل رہنے کے بعد دوبارہ دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہوئے ہیں۔ بشارالاسد کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں پر وحشیانہ جبر 13 سال سے زیادہ کی خانہ جنگی کی وجہ بنا جس کے شروع ہونے کے ایک سال بعد اسپین نے مارچ 2012 میں اپنا سفارتی مشن بند کر دیا تھا۔ ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کہا ذاتی طور پر یہاں آنا اعزاز کی بات ہے۔ ہسپانوی پرچم دوبارہ بلند کرنا شام کے مستقبل کے لیے ہماری اس امید کی علامت ہے جو ہم شامی عوام کے بہتر مستقبل کے لیے رکھتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سفارت خانے میں اسپین کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔دوسری جانب ترک فضائی کمپنی نے23 جنوری سے شام کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ترکش ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو بلال ایکسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کہا کہ دمشق کے لیے ہر ہفتے 3پروازیں چلائی جائیں گی۔واضح رہے کہ ترکش ایئرلائنز نے حالات کشیدہ ہونے کے باعث دمشق کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔ادھر تُرک فوج نے شمالی شام میں حملے کی تیاری میں مصروف علاحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائی پی جی کے 29 جنگجو ہلاک کردیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
لاہور:ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربدوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔
ماہرین کو یقین تھا کہ مذکورہ سانپ کی نسل انھیں مل جائے گی جس میں وہ کامیاب رہے کچھ عرصہ قبل سانپ ایک چٹان کے نیچے سے ملا تو سبھی حیران رہ گئے۔
یہ ’’باربدوس سانپ‘‘قدرت الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ ہے جو محض 10 سینٹی میٹر قد رکھتا ہے، دیکھنے میں اسپیگٹی کا نوڈل لگتاہے یہ ہتھیلی میں باآسانی سما جاتا ہے اور یہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے جو انسان کو کچھ نہیں کہتا،اس کو 20 سال بعد دیکھا گیاہے۔
اب ماہرین سمجھتے ہیں کہ جزیرے کی چٹانوں تلے مزید یہ انوکھے سانپ موجود ہیں ۔یہ سانپ بہت کم ملتا ہے دیگر اقسام کے برعکس اس کی مادہ سال میں صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ نیز انسان نے باربدوس میں 99 فیصد جنگلات کا صفایا کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے سانپ اپنے مسکن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔