حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جہاں فیصلہ کیا گیا کہ ری بیسنگ کے لیے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 ء سے کرنے کی ہدایت کردی ہے، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے نیپرا سے رجوع کرے گی۔ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کے لیے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی، رقم پی اے ایف اور پی آئی اے کو ااپریشنل استعداد کار بڑھانے کے لیے دی جائے گی۔وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کے لیے 94 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑکی گرانٹ منظور بھی دی گئی، یہ فنڈز پہلے سے منظور شدہ 3.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں تمام اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج مقابلہ ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل کا سوشل میڈیا پر پوسٹر
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔
مزید :