طلاق کی افواہیں گرم ہونے پر اوباما نے مشعل کے ساتھ تصویر جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے طلاق کی افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ مسکراہٹ بھری تصویر جاری کردی۔
سابق خاتون اوّل کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مشعل اوباما کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیا۔
63 برس کے براک اوباما اور مشعل تیس برس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، پچھلے چند ماہ کے دوران کئی اہم موقعوں پر براک اوباما تنہا نظر آئے تھے، جبکہ سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی مشعل اوباما نے شرکت نہیں کی تھی۔
امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں بھی وہ شرکت نہیں کریں گی۔
افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اوباما نے تصویر جاری کرکے لکھا کہ مشعل جس جگہ ہوں گی وہ کمرہ گرمجوشی، ذہانت، مسکراہٹوں اور شائستگی کی عبارت ہوگا۔
مشعل نے بھی جوابی پیغام میں اوباما سے محبت کا اظہار کرکے افواہوں کو ختم کردیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اوباما نے
پڑھیں:
بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی
نئی دہلی بھارتی وزارتِ خارجہ نے پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کشیدہ حالات کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی جب کہ وہاں موجود بھارتیوں کو فوری وطن واپسی کی تلقین کی گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ بھارتی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں اور جو پہلے سے وہاں موجود ہیں وہ جلد از جلد واپس آ جائیں۔
بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے تمام جاری کردہ ویزے بھی فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل ویزے 29 اپریل تک مؤثر رہیں گے جبکہ باقی تمام ویزے 27 اپریل سے منسوخ سمجھے جائیں گے۔ بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ دیں۔
خیال رہے کہ پہلگام میں منگل کے روز ایک حملے میں انڈیا کے 26 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اپنی سابقہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے بنا ثبوت اس کا الزام پاکستان پر دھرنا شروع کردیا۔ بھارتی حکومت نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر ہی پاکستان کے ساتھ یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔اٹاری واہگہ بارڈر بند کردیا اور پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سندھ طاس آبی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کو بھارت یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔